ایڈوب فوٹوشاپ CS6

ایڈوب فوٹو شاپ  کا تعارف

ایڈوب کمپنی کا نام ہے اور فوٹو شاپ اس کمپنی کا سوفٹ ویئر ہے ، اور اس کو فوٹو شاپ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس میں فوٹوز پر ہی کام کیا جاتا ہے چاہے آپ جو بھی کام کررہے ہوں اوروہ فوٹو ز آپ پرنٹ کریں یا الیکٹرونک ڈوائسز میں گرافکلی استعمال کریں لیکن ہیں پھر فوٹوز ، اس میں ہم آڈیو یا وڈیوز پر کام نہیں کرسکتے ہیں اس لیے اس کو فوٹو شاپ کا نام دیا گیا ہے البتہ اس میں آپ ٹیکسٹ پر بھی کام کرسکتے ہیں لیکن جب اس کی فائل بنائیں گے تو آپ کو وہ فائل کسی نہ کسی امیج فارمیٹ میں بنانی پڑے گی یعنی یاتو آپ اسے پی ایس ڈی سیو کریں گے یا پھر پی ڈی ایف ، جے پیک، یا پھر پی اینج ہوگی تو بہرحال امیج ہی اسی لیے اس سوفٹ ویئر کا نام فوٹوشاپ رکھا گیا ہے میں چاہتا ہوں کہ یہ مختصر تعارف کافی اس کو سمجھنے کے لیے باقی اگر آپ بہت ہی لمبی چوڑی بحث میں پڑنا چاہتے ہیں تو آپ کہیں سے فوٹوشاپ کے تعارف کے نام سے سرچ کر کے پڑھ سکتے میرا صرف آپ کو فوٹو شاپ سکھانا مقصد ہے ۔

فوٹو شاپ کے ورژن :

فوٹو شاپ کے کئی ورژن ہیں ، ورژن کا مطلب ہے ایڈیشن یا چھاپا جیسے کسی کتاب کا ایک ایڈیشن مکمل ہوا پھر اس کے مصنف نے کچھ اضافی چیزیں شامل کر کے دوسراایڈیشن شایع کروایا اسی فوٹو شاپ میں بھی ہے پہلا ایڈیشن 7.0تھا اس کے بعد سی ایس ورژن شروع ہوئے اور اب جو جدید ورژن چل رہا ہے وہ CS6 کے نام سے ہے بہت ہی اچھا ورژن ہے اس میں آپ ہر زبان لکھ سکتے ہیں اردو ، عربی سندھی ،پشتو، بلوچی ، پنجابی وغیرہ

انسٹال کرنے کا طریقہ :

سب سے پہلے آپ کے پاس فوٹو شاپ کا سوفٹ ویئر ہونا چاہیے چاہے  اس کی سی ڈی خرید لیں یا پھر انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کے بعد اس کو اس طرح انسٹال کریں کہ اس میں سے سیٹ اپ پر ڈبل کلک کریں اس سے پہلے اگر آپ کے کمپیوٹر پر کوئی پروگرام کھلا ہوا ہے تو اسے بند کریں پھر ممکن ہے کہ آپ سے ایڈوب آئی ڈی مانگے تو سب سے پہلے آپ ایڈوب آئی ڈی بنادیں ، ایڈوب آئی ڈی بلکل آسان ہے جس طرح جی میل یا یاہو آئی ڈی بناتے ہیں براؤزر پر جاکر سائن اپ فار ایڈوب لکھ دیں اور فارم فل کرکے اوکے کریں آپ کی آئی ڈی بن جائے گی آئی ڈی بن جانے کے بعد اس میں آئی ڈی ڈالیں اگر آپ کا سوفٹ ویئر فل ورژن ہوگا تو کسی قسم کا آپشن نہیں دے گاورنہ تو آپ سے پوچھے گا کہ آپ کے پاس اس کا سیریل نمبر ہے یا تیس دن کا ٹرائل چلانا چاہتے ہو تو آپ ٹرائل پر کلک کردیں تو انسٹال ہونا شروع ہوجائے گا انسٹال ہوجانے کے بعد آپ اسے ایکٹویٹ کرنا ہو گا ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ انٹرنیٹ سے اس کا ایکٹیویٹر ڈاؤنلوڈ کریں اگر نہیں مل رہا تو کوئی بات نہیں آپ اسے چلاتے رہیں اور اس کے بعد مجھ سے اس کا ایکٹیویٹر بذریعہ میل حاصل کریں اس کے لیے آپ میری اس پوسٹ کو اور دوسری پوسٹ جو آپ کو اچھی لگے لائک اور کمینٹ کرکے مجھ سے ایکٹیویٹر طلب کر سکتے ہیں ۔ ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایڈوب فوٹو شاپ والے فولڈر میں جو آپ نے ڈاؤن لوڈ یا سی ڈی کے ذریعے آپ کے پاس ہے ایک اور فولڈر ہوتا ہے اس کا نام ہے پیچ پینٹر اس کو اوپن کریں اس میں ایک فائل ہوتی ہے ایڈوب فوٹوشاپ سی ایس سکس اس کو رن کریں اور اوپر ایک لائن سلائیڈ کی طرح چل رہی ہوگی اس میں سے آپ فوٹو شاپ سی ایس سکس سلیکٹ کریں گے تو نیچے ڈن لکھا ہوا آجائے گا اس مطلب ہے آپ کا سوفٹ ویئر ایکٹیویٹ ہو گیا اگر نہیں ہوتو پھر اس کو رن کرنے کی بجائے کاپی کریں اور سی ڈرائیو کھولیں اس میں سے پروگرام فائل کو سلیکٹ کریں اور فوٹوشاپ کو سلیکٹ کریں اوپن کریں گے تو جہاں آپ dllکو اس طرح کی فائلیں نظر وہیں پیسٹ کردیں اور اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی اینٹی وائرس ہے تو وہ آپ کو میسج دے گا کہ آپ کے کمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے لیکن آپ اس کی بات سنی ان سنی کردیں کوئی وائر س نہیں اب آپ اپنا فوٹ شاپ انجوائے کریں ۔ مزید سمجھنے کے لیے تصویریں دیکھیں


انسٹال کرنے کا طریقہ 

ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ 
اگر اس طریقے سے ایکٹویٹ نہ ہو تو دوسرا طریقہ دیکھیں
ایکٹویٹ کرنے کا دوسرا طریقہ 


دوسرا طریقہ یہاں ختم ہوا 

اب آپ کا فوٹوشاپ انسٹال اور ایکٹیویٹ ہوگیا ۔ 

اوپن کرنے اور نیا پیج کھولنے کا طریقہ 

فوٹو شاپ انسٹال اور ایکٹویٹ کرنے کے بعد اب اس کو اوپن کریں اوپن کرنے کے لیے اگر ڈیکس ٹاپ پر فوٹو شاپ کا آئیکون بن گیا ہے تو اس پر کلک کرکے اوپن کر سکتے ہیں ورنہ اسٹارٹ بٹن پر کلک کرکے آل پروگرام پر کلک کریں اور اس میں سے جہاں آپ کو ایڈوب فوٹو شاپ سی ایس سکس نظر آئے اس پر کلک کریں گے تو ایڈوب فوٹو شاپ کھل جائے گا لیکن پوری اسکرین خالی ہوگی اب آپ اس کا نیو پیج کھولیں نیو پیج کھولنے کے لیے یا تو کی بورڈ پر موجود Ctlr بٹن کے ساتھ  N  کا بٹن ایک ساتھ دبانے سے نئے پیج کی سیٹنگ آجائے گی اس میں تین چیزیں آپ نے سیٹ کرنی ہیں ایک پیج وڈتھ یعنی پیج کی چوڑائی کتنی رکھنی ہے ، ہائیٹ لمبائی اور ریزولیوشن ، لمبائی اور چوڑائی والے خانے میں آٹھ آٹھ سو لکھ دیں اور ریزولیوشن والے خانے میں فی ایک سو لکھ دیں اور سب سے پہلے یہ چیک کریں ایک خانہ ہو گا جس میں پکسل ، سینٹی میٹر یا انچ لکھا ہوا ہوگا اس کو آپ یہ تمام سیٹنگ سے پہلے پکسل پر اوکے کردیں اور بالکل نیچے آرجی بی سلیکٹ کرکے او کے کا بٹن دبادیں گے تو آپ کا یہ اس طرح پیج کھل جائے گا ۔ مزید سمجھنے کے لیے پکچر کا سہارا لیں ۔ 
فوٹو شاپ کو کھولنے کا طریقہ 1

Picture No.2
یہ تمام سیٹنگ کرنے کے بعد او کردیں اور اوکے کرنے کے بعد آپ کے پاس یہ نیچے دی گئی اسکرین سامنے آجائے گی اس میں جو لال کلر سے نشاندہی کی گئی ہے یہ ب فوٹو شاپ ٹولز ہیں یہ ٹو لز سیکھنے کے بعد آپ کو فوٹو شاپ پر مہارت حاصل ہو گی ۔ مزید پیج سیٹ اپ سمجھنے کے لیے یہ وڈیو دیکھیں ۔ 


 فوٹو شاپ کا مین مین پیج 

Main  Screen 
اوپر والی تصویر میں میں نے جس ٹول بار کی نشاندہی کی ہے یہ فوٹو شاپ کا ٹول بار ہے اور فوٹو شاپ سوفٹ ویئر کا مکمل کام اسی ٹولز کے ذریعے کیا جاتا ہے اس لیے سب سے پہلے کم از کم ان ٹولز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری ہے کہ کون سے ٹول کا کیا نام ہے اور اس کے ذریعے سے کون ساکام کیسے کیا جاسکتاہے تو آئیے ان ٹولز کو سیکھنا شروع کرتے ہیں ۔ 
1 مُووَ ٹول Move Tool اس کا کام یہ ہوتا کہ اگر آپ کسی چیز کو آگے پیچھے یا تھوڑا سا اپنی جگہ سے کسی دوسری جگہ کی طرف ہٹانا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اس ٹول پر کلک کرنا ہوگا اس ٹول پر کلک کرے پھر آپ ماؤس کے ذریعے بھی اس چیز کو حرکت دے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ کی بورڈ پر موجود ایرو کیز (یعنی جو تیر والے چار بٹن ہوتے ہیں اوپر نیچے اور دائیں بائیں جانب تیر ہیں)ان کے ذریعے اس کو اپنی جگہ سے حرکت دلا سکتے ہیں یہ موو ٹول کا کام ہے یاد رہے کہ اگر آپ کسی پکچر یا کسی بھی چیز کو حرکت دینا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس ٹول پر کلک کرنا ضروری ہے ورنہ نہیں ہوگا ۔ 
2 سلیکشن ٹول Selection Tool اس ٹول کا کام ہوتا ہے پکچر کے کسی حصے کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ خود بہ خود ختم نہیں کرتا صرف مدد فراہم کرتا ہے اس میں تین ٹول اور بھی اس کے لیے آپ اس ٹول پر رائٹ کلک کریں گے تو بقیہ ٹولز بھی سامنے آجائیں گے ان کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ آپ جس حصے کو ختم کرنا چاہتے ہیں اگر وہ گول شکل میں ہے تو آپ بھی سلیکشن ٹولز میں جو گول ہے اس کو سلیکٹ کریں اور پھر ماؤس کے ذریعے ڈریگ کرکے مطلوبہ حصے کو سلیکٹ کرکے کی بورڈ پر موجود ڈلیٹ کا بٹن دبائین تو وہ حصہ ختم ہو جائے گا ۔ اور اگر وہ حصہ چورس میں ہے تو پھر چورس والے سلیکشن ٹول کے ذریعے اسی طرح ختم کریں۔سمجھنے کےلیے نیچے دی گئی وڈیو لازمی دیکھیں ۔  


                                           

3 لیسو ٹول Lasoo Tool اس ٹول کے اندر بھی دو ٹول اور ہوتےہیں ان کا کام بھی سلیکٹ کرنا ہی ہے لیکن ان تینوں کے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار الگ الگ لے اس کے اندر جو پہلا ٹول ہے اس کا نام لیسو ٹول ہے، اور یہ اس ٹول کو جس طرح آپ گھمائیں گے اسی طرح کام کرے گا جیسے آپ کوئی گول کھینچنا چاہتے ہیں یا گول کی صورت میں کسی چیز کو سلیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس لیسو ٹول کے ذریعے ہی کر سکتے ہیں۔ اس کے اندر ہی ایک پولیگنال لیسو ٹول ہے اس کا کام بھی سلیکٹ کرنا ہے لیکن اس کا طریقہ یہ ہے یہ کچھ خودبہ خود بھی سلیکٹ کرتا جائے گا جس جس جگہ اس کو سمجھ میں آئے گا کہ یہ دوچیزوں کے درمیان فرق ہے اس کو سلیکٹ کرلیتا ہے اور کچھ آپ نے اس کو بتانا ہوگا ۔ جو تیسرا ٹول اس کے اندرے ہے اس کا نام ہے میگنٹک لیسو ٹول اس کا کام یہ ہے کہ جس چیز کو آپ نے کسی تصویر سے الگ کرنا ہے صرف اس کے بارڈرز کے اوپر اوپر گھماتے جائیں یہ سلیکٹ کرتا جائے گا جب پوری تصویر سلیکٹ کرلیں تو آپ Ctrl اور Enter کے بٹن ایک ساتھ دبانے ہیں اس کے بعد آپ چاہیں تو اس حصے کو کاپی کرکے کہیں اور رکھدیں یا پھر ڈلیٹ کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں جب کاپی یا ڈلیٹ کرلیں گے تو بھی جو آپ نے سلیکشن کی تھی وہ اپنی جگہ پر موجود رہے گی اس کو ہٹانے کے لیے Ctrlاور D کے بٹن ایک ساتھ دبائیں گےتو یہ سلیکشن ختم ہوجائے گی یاد رہے کہ یہ تینوں ٹول بہت ہی زیادہ استعمال ہوتے جن لوگوں کی فوٹو کی دکان ہے ان کو تو یہ لازم سیکھنے ہوتے ہیں کیونکہ فوٹو کا بیک گراؤنڈ ہٹانے کے لیے یہی ٹولز استعمال کیے جاتے ہیں ۔ مزید آسانی سے سمجھنےکے لیے یہ وڈیو دیکھیں ۔ 



4.کوئیک سلیکشن ٹول


کوئیک سلیکشن ٹول کا کا م یہ ہے کہ اگر آپ چاہتےہیں کہ کسی پکچر یا کسی چیز کو آپ تھوڑا تھورا کر کے سلیکٹ کرنا چاہتے ہیں یا جیسے آپ سلیکٹ کررہے تھے تو آپ کا ہاتھ ماؤس سے ہٹ گیا یا پھر سلیکٹ کردیا بعد میں آپ چاہتے کہ تھوڑا سا یہ والا حصہ بھی سلیکٹ کرنا چاہیے تھا تو آپ اس آگے والے حصے کو بھی سلیکٹ کرسکتے ہیں پہلی سلیکشن کو ختم کیے بغیر اس کے بعد جو میجک وائنڈ ٹول ہے اس میں ایسا نہیں اور نہ ہی پہلے والے کسی ٹول میں ایسا کہ جب آپ نے ایک چیز سلیکٹ کرلی اور دوسری کی طرف جائیں گے تو پہلی  سلیکشن ختم ہوجائے گی اس لیے یہ ٹول کچھ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ مزید آپ نیچے دی گئی پکچرز اور  وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔ 
Quick Selection ool

کراپ ٹول :

کراپ ٹول کا مطلب ہوتا ہے کسی بھی امیج کو کاٹ کر چھوٹا کرنا یہ بالکل بھی آسان سا ٹول ہے جیسے ہی آپ کراپ ٹول کو سلیکٹ کریں گے تو آپ کی فائل کے چاروں کناروں پر کچھ پوائنٹس نظر آئیں گے ان پوائنٹ کو ماؤس کے ذریعے جیسے جیسے اندر کی طرف کرتے آئیں گے ایسے ہی وہ فائل چھوٹی ہو جائے گی جتنا حصہ درکار ہواس پر آپ رک جائیں اور پھر کنٹرول انٹر کا بٹن دبائیں آپ کی فائل کٹ چکی ہوگی ۔ یہ ٹو اکثر اس جگہ استعمال ہوتا جہاں آپ کو ایک ہی تصویر بڑی بھی چاہیے اور پھر اسی تصویر کا درمیانا یا کوئی اور حصہ بھی چاہیے تو بجائے اس کے کہ آپ نیوفائل کھولیں تو اس کا یہ فوری طورپر حل ہے ۔ ضروری نہیں کہ صرف یہی بلکہ اور بھی کئی جگہوں پر یہ ٹول استعمال کیا جاتا ہے میں نے صرف سمجھانے کے طور پر ایک مثال دی اس میں بھی دیگر ٹولز کی طرح چار ٹولز ہیں ان میں سے پہلا نارمل کراپ ٹول ہے دوسرا اگر آپ کو کسی تصویر کا کوئی ٹیڑا میڑا حصہ کاٹنا ہو تو اس کے لیے دوسرا نمبر یعنی پریسپیکٹو کراپ ٹول استعمال ہوگا باقی دو ویب ڈزائن کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو کہ ایک الگ چیز ہے میں فی الحال گرافک ڈزائن آپ کو بتا رہا ہوں ویب ڈزائن ایک الگ مینیو اس کے بعد میں آپ کو ضرور بتاؤں گا  مزید تصویر میں دیکھیں 
Crop Tool img-1

Image-2

آئی ڈراپر ٹول

فوٹو شاپ میں آئی ڈراپر ٹول انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تصویر کے کسی حصے میں موجود کلر آپ دوسرے حصے میں بھی کرنا چاہتے ہیں تو بجائے اس کے کہ آپ وہ کلر ڈھونڈتے رہیں اور پھر میچنگ میں ضروری نہیں کہ آپ سو فیصد میچ کرواسکیں ۔ اس لیے آئی ڈراپر ٹول اٹھائیں اور جو کلر آپ کو چاہیے اس پر کلک کریں اور پھر پینٹ ٹول اٹھاکروہیں کلر بھر دیں جب آپ کلر بھریں گے تو وہی کلر آرہا ہوگا۔ اس کا آسان سا مطلب ہے کلر میچ کروانا یا کلرپکر ٹول بھی آپ کہہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹول ہے جس کا نام ہے کلر سیمپل اس ٹول کا کام ہے آپ کو کسی بھی کلر کی مکمل طورپر انفارمیشن دینا یعنی وہ کلر آرجی بی ہے یا وائی ایم سی یا پھر اس کلر کا کوڈ کیا ہے یہ سب آپ کو یہ ٹول بتا دے گا ۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ صرف اس ٹول کو سلیکٹ کریں اور پھر اس کلر کے اوپر کلک کریں جس کی انفارمیشن مطلوب ہے ۔ آپ کو کلر کے بار ے میں تمام تر معلومات مل جائے گی ۔ یہ دونوں ٹول استعمال ہوتے ہیں ان کے ساتھ ہی دو ٹولز اور بھی ہیں جن میں سے ایک رولر ٹول ہے جوکہ ویب ڈزائن میں تو استعمال ہوتا ہے لیکن گرافکس ڈزائن میں بہت ہی کم استعمال ہوتا ہے۔ پکچر کے کسی حصے کا اندازہ لگانا ہو کہ یہ کتنے انچ ، سینٹی میٹر یا ملی میٹر کا ہے تو اس کے لیے رولر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ اس ٹول کو سلیکٹ کرنے کے بعد ایک کلک ایک کارنر پر کریں اور دوسرا کلک دوسرے کانرپر کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا یہ میئر مینٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ٹول بھی اسی ٹول کے ساتھ ہے جس نام ہے نوٹ ٹول جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی جگہ کوئی چیز یاد کھنا چاہتے ہیں کیونکہ تھوڑی دیر بعد آپ نے اس پر کام کرنا ہے توبجائے اس کے کہ آپ پین کاپی لیں اور اس میں لکھ لیں ، نوٹ ٹول سلیکٹ کریں اور اس جگہ کلک کریں تو چھوٹا لکھائی پیڈ کھل جائے گا اس پر آپ اپنا نوٹ لکھ لیں ۔ مزید تصویر وں میں دیکھیں 
Picture before using eyedropper tool

After using eyedropper tool
Using Eyedropper Tool 

















6 comments :

  1. سلام جناب بہت اچھا لکھا ہے۔ آپ ایڈوب کے بارے میں مکمل انفارمیشین دے دیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم السلام جی بالکل اب آپ فوٹو شاپ کا مکمل کورس ٹیکسٹ ، پکچرزاور وڈیوز کی صورت میں بہت ہی جلد دیکھیں صرف آپ بلاگ کے ساتھ منسلک رہیں

      Delete
  2. masha allah buhut khoob allah aap ko istiqamat ata farmay

    ReplyDelete
    Replies
    1. آمین بہت شکریہ مختار صاحب

      Delete
  3. how to activate windows 10 my dear??????????

    ReplyDelete
    Replies
    1. آپ کو میں ونڈوز 10 ایکٹویویٹر بذریعہ ای میل ارسال کرتا ہوں

      Delete