پاورپوائنٹ 2007
پاورپوائنٹ کا تعارف
پاورپوائنٹ ایک ایسا سوفٹ ویئر ہے جس کے ذریعے مختصر وقت میں اپنے بنائےجانے والے پروجیکٹ یا کوئی تعلیمی ڈیٹا وغیرہ کا خلاصہ بنا کر پیش کیا جاسکتا ہے جیسا کہ آج کل کے ڈجیٹل دور میں کسی بھی چیز کو سمجھانے کے لیے پرانے زمانے کی طرح سب کچھ کاپی پر لکھے ہوئے ٹیکسٹ کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ کچھ پکچرز اور کچھ اینی میشن سلائڈ وغیرہ شامل کی جائیں تو اگلا بندہ چاہے وہ اسٹوڈنٹ ہو یا کوئی بھی تو جلد اسے ذہن نشین کرلے گا۔باقی تقریباً ورڈ کی طرح ہی اس کی سیٹنگ ہے اگر آپ نے اچھی طرح ورڈ سیکھ لیا ہے تو آپ کے لیے یہ سیکھنا کوئی مشکل نہیں ہے میں کوشش کرونگا کہ کچھ ٹیکسٹ پریزن ٹیشنز اور کچھ اینمی شن کی وڈیوز بنا کر اپلوڈ کروں گا تو بہت ہی جلد سیکھ لیں گے ۔ یاد رہے کہ جس طرح ورڈ کی فائل کو ٹیکسٹ ڈاکومینٹ فائل کہا جاتا ہے اسی طرح پاورپوائنٹ کی ہر فائل کو پریزن ٹیشن کہا جاتاہے ۔
پاور پوائنٹ کا مین پیج
جیسے ہی آپ پاور پوائنٹ کا مین پیج کھولیں گے تو ایک چھوٹا سا پج کھلے گا اور اس پر دو سلائڈ دکھ رہی ہوں گی ایک پر ٹائٹل لکھنے کے لیے لکھا ہوا ہوگا کہ آپ اپنا ٹائٹل یہاں لکھیں اور دوسری میں ڈیٹا لکھنے کے لیے لکھا ہوا ہوگا کہ آپ اپنا سوٹ ایبل ڈیٹا یہاں لکھیں تو آپ چاہیں تو اسی طرح کے ڈزائن میں اپنی پریزن ٹیشن بنائیں اور چاہیں تو اس کا ڈزائن تبدیل کرسکتے ہیں اس کےلیے آپ(جو سلائڈ دی گئی ہیں ان کے کسی بھی لائن پر کلک کریں اور ) اس کو ڈلیٹ بٹن دباکر ڈلیٹ کردیں اور اپنی مرضی کے شیپ لاکر اپنی پریزن ٹیشن بنائیں ۔ ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ جس طرح ورڈ میں لکھتے جانے سے دوسرا پیج خود بہ خود آجاتا ہے اسی طرح یہاں نہیں آئے گا دوسرا پیج کھولنے کے لیے ایڈ سلائڈ کا آپشن ہے اس پر کلک کرکے دوسرا پیج لا سکتے ہیں ۔
 |
Main page |
No comments :
Post a Comment