Thursday, December 15, 2016

اپنے سمارٹ فون کی آواز پڑھائیں

دن بہ دن ہر ایک انسان ترقی کی راہ پر گامزن ہے روزانہ کچھ نہ کچھ نیا ہورہا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو چاہے امیر ہو یا غریب لیکن ترقی تو ہو رہی ہے یہ دو لائنیں لکھنے سے دل کچھ لوگوں کو خیال تو آرہا ہوگا کہ پتانہیں کون سی ترقی کی بات ہو رہی ہے ہم تو اپنے روز گار کے معاملے میں ہی پریشان ہیں لیکن میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اس دور میں جو موبائل فون ہم لوگ استعمال کررہے ہیں ان کے اندر آج کل بہت سارے  آپریٹنگ سسٹم ہوتے ہیں ۔ اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، ونڈوز ، سیمبن او ایس ، ویب اوایس، جاوا اور  بلیک بیری وغیرہ آج سے کچھ عرصہ پہلے بلکل سادہ موبائل فون ہوا کرتے تھے جن کے اندر سادہ سا سسٹم ہوتا تھا کوئی ایڈیشنل چیز اس میں ہم نہیں ڈال سکتے تھے پچاس میسجز کے بعد وہ میسج آئکون بلنک کرنا شروع ہوجاتا تھا کہ آپ کی میسج میموری فول ہو چکی ہے پھر اس کے بعد آہستہ سے میموری کارڈ والے فون آگئے اور جاوا اپلیکشن والے فون جی پی آر ایس سسٹم کے ساتھ آگئے جس میں کچھ اپلیکشن ڈالی جاسکتی تھیں اس کے بعد انڈروائڈ میدان میں آکر ہر چیز آسان کردی اور پھر انٹرنیٹ کی جدید سروسز آنا شروع ہوگئیں اس سے تو اور بھی آسانیاں پیدا کردیں پہلے زمانے میں جب شاگرد اسکول میں پڑھا کرتے تھے تو ان کو کافی محنت کرنا پڑتی تھی اب ہر چیز ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے یعنی کہ وہ جو بھی کتاب پڑھنا چاہے اور جس چیپٹر کو پڑھناچاہے اور جس فارمیٹ یعنی کتاب ڈاؤنلوڈ کر کے بھی پڑھ سکتا ہے بلکہ وہ یوٹیوب پر جاکر کہ کلاس والی استاد کی سمجھائی ہوئی چیزیں دوبارہ سمجھ سکتا ہے اس کے باوجود بھی اگر آپ اپنے فون کی آواز کم ہوجانے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کو میں ایسی چیز بتاتا ہوں جس سے آپ اپنی فون کی ہر آواز اچھی خاصی حدتک بڑھا سکتے چاہے وہ وڈیو سننے والی ہو یا فون سننے والے اسپیکر کی یا رنگ ٹون سننے والی آواز ہو آپ پلے اسٹور یا ایپ اسٹور پر جائیں اور وہاں Volume Booster کی اپلیکشن سرچ کرکے انسٹال کریں اور جب انسٹال ہو جائے تو اس کی سیٹنگ میں زیادہ سے زیاد آواز پچیس تک رکھیں اس سے زیادہ آپ کے موبائل کے اسپیکر پھٹ سکتے ہیں اس لیے اس اپلیکشن کے بنانے والوں نے تو چالیس تک کا کہا ہے کہ آپ چالیس تک رکھ سکتے ہیں لیکن احتیاط کے پیش نظر آپ پچیس تک رکھ لیں تو بھی بہت آواز بڑھ جائے گی اور پھر آپ اسے انجوائے کریں ۔ اگر یہ پوسٹ اچھی لگے تو کمینٹ اور فالو و کرنا  ہر گز نہ بھولیں ۔ 

No comments :

Post a Comment