Sunday, October 23, 2016

تھیم اپلوڈ کرنے کے بعد کی ضروری باتیں

            اب آپ نے اپنا بلاگ مکمل طور پر بنالیا ہے اور یقینا آپ نے پوسٹیں بھی کرنا شروع کردی ہوں گی ۔ اسی طرح آپ اپنے بلاگ کے ویوز بڑھانے کے لیے اپنی پوسٹیں بڑھاتے جائیں گے تو بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بلاگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو اپنے ڈیش بورڈ پر جانا ہوگا جو لوگ بلکل نئے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ ڈیش بورڈ کیا ہوتاہے تو ان کے لیے آسان یہ ہے کہ میرا ڈومین ہے اے ایم سی نیوز پی کے اور میں نے اپنا سب ڈومین اے ایم سی ٹیک بنایا ہے اسی طرح آپ نے بھی کوئی سب ڈومین بنایا ہوگا تو اس پر کلک کریں ورنہ اپنے ڈومین پر ہی کلک کریں گے تو لیفٹ سائڈ پر آپ کا ڈیش بورڈ آجائےگا اس کے آخر سے تین نمبر پہلے لے آؤٹ لکھا ہوا آئے گا اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس ایک ٹیبل نما باکسز نظر آجائیں گے یہ باکسز وہی ہیں جو آپ کے بلاگ کو شو کررہے ہیں کہ ہیڈنگ الگ شوہو رہی ہے اور سائڈ میں الگ الگ موضوع دِکھ رہے ہیں اور سرچ کا خانہ الگ سے دِکھ رہا ہے جس میں بلاگ کاکھوجی لکھا نظر آرہا ہے ۔ اب ان باکسز میں سب سے پہلے آپ کو فیوآئیکون نظر آرہا ہوگا اور اس کے نیچے ایڈٹ بٹن کو دبائیں اور اس سے پہلے اپنے فوٹو شاپ پر یا نیٹ سے 16بائے 16 کی کوئی سی بھی پکچر اپنے کمپیوٹر تیار رکھیں جیسے میں نے اے ایم سی ٹیک بنائی ہے جو آپ کو یقیناً ڈومین کے ساتھ سرچ بار میں اوپر اوپر نظر آرہی ہوگی آپ بھی اسی طرح لگا سکتے ہیں جو آپ کی فیورٹ ہو اس کے بعد ھیڈر کا خانہ ہے اسی طرح ہیڈر کا پہلے فوٹو شاپ پر سائز کے حساب سے ڈزائن جو آپ کی پسندیدہ ہو امیج بنائیں اس کاسائز ہوتا ہے 900بائے 100 ۔ اس کے علاوہ فوٹر ہے بالکل آخر میں جائیں تو آپ کو فوٹر کا خانہ نظرآئے گا اس کو بھی اسی طرح بنائیں اور اس کا سائز 898بائے 180ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ اور سمجھ میں نہ آئے تو آپ بلاگ پر کمینٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں  امید ہے کہ یہ پوسٹیں آپ کو ضرور پسند آئیں گی۔ شکریہ ! 

No comments :

Post a Comment