کچھ عرصہ پہلے لوگ اپنے علم میں اضافے کے لیے نئی نئی
کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے ، لیکن موجودہ دور میں سوائے چند لوگوں کے باقی تمام
لوگ یا تو اپنے گھربیٹھے انٹرنیٹ سے جڑے کمپیوٹر پر پوری دنیا سے کہیں سے بھی
وابسطہ کسی بھی فیلڈ سے وابسطہ اپنی پسند کی کتاب کا نہ صرف مطالعہ کر سکتے ہیں
بلکہ اس کو تصویر کی شکل میں دیکھ بھی سکتے ۔اسی لیے آج کل کے شاگردوں کے لیے یہ بہت
ہی شاندار موقعہ ہے جو کچھ وہ اسکول میں اپنے استاذ سے سمجھتے ہیں وہی مضمون گھر
آکر انٹرنیٹ پر سرچ کر کے مزید تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم لوگ جس زمانے مین
پڑھتے تھے اس زمانے میں بھی انٹرنیٹ سروس تھی لیکن اتنی نہیں صرف چند بڑے لوگوں کے
پاس تھی اسی طرح عام نہیں تھی جس طرح ہر کسی کے موبائل میں فاسٹ سے فاسٹ سروس تھری
جی، فورجی وغیرہ موجود ہے۔ اسی لیے اب کتابوں کے مطالعےمیں کمی ہوتی جارہی اور دنیا ڈجٹلائز
ہوتی جارہی ہے ایسے ہی یہ ڈجٹل ہو نا صرف اور صرف تعلیمی فیلڈ کے لیے ہی نہیں
ہورہا بلکہ دنیا کے ہر فرد کے لیے ہی ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے کیوں نہ
جیسے آپ کسی دکاندار کو ہی دیکھ لیں کہ وہ پہلے زمانے میں بڑے سے بڑے بورڈ آویزاں
کرتے تھے لیکن اب وہ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے یا کوئی ویب پیج ،بلاگ یا اصل
نہیں تو سوشل میڈیا پر ضرور گروپس کی صورت میں کررہے ہوتے ہیں ۔ اس لیے آج کل کے
زمانے میں ویب سائٹس اور بلاگ کا ہی سکہ چلتا ہے لوگ گھربیٹھے اپنے بلاگ اور ویب سائٹس سے پیسے کماتےہیں اس طرح کہ اگر ان کی ویب سائٹس پر یا تو تعلیمی مواد اچھاہے یا کوئی اور دلچسپی کا مواد زیادہ ہے تو اس سے زیادہ لوگ وزٹ کرتے ہیں جب لوگ زیادہ وزٹ کرنے لگیں تو آپ اپنی ویب سائٹ اور بلاگ پر مختلف ایڈجو کہ آپ کو خود ہی آفر کررہے ہوتے ہیں ، لگا لیں تو جیسے جیسے ایڈ کلک ہوں گے آپ کے پیسے اتنے ہی بنتے جائیں گے ۔
No comments :
Post a Comment