![]() |
ہوم پیج |
ہو جائے گا جب دوبارہ اسٹارٹ ہو جائے تو اردو کی بورڈ کی سیٹنگ اس طرح ہو گی کہ کمپیوٹر میں بالکل نیچے والی پٹی Task barکے دائیں جانب آپ کو یقینا اس طرح ENلکھا ہوا نظر آ رہا ہو گا جب اس پر کلک کریں گے تو نیچے اردو کی بورڈ بھی ہو گا جو اس طرح نظر آرہا ہوگا URاس کو منتخب کریں جب آپ کے ٹاسک بار پر یہ یعنی یو آر لکھا ہوا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کا کمپیوٹر ارد میں ہی لکھے گا چاہے جہاں بھی لکھیں فیس بک پر فوٹو شاپ پر ، ورڈ پر ، کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر پر اس کی مزید سیٹنگ تصویروں میں دیکھیں ۔
![]() |
تصویر نمبر -1 |
![]() |
تصویر نمبر-2 |
جیسا کہ آپ کو دکھ رہا ے کہ اب اردو کی بورڈ سلیکٹ ہواہوا ہے اب آپ آسانی سے جہاں چاہے اردو لکھ سکتے ہیں ۔
نیچے دی گئی تصویریں میں دو نمونے آپ کے سامنے ہیں ایک میں اردو فونٹ ہے دوسرے میں اردو فونٹ نہیں فرق آپ کو واضح نظر آرہا ہوگا ۔
![]() |
تصویر پر کلک کریں |
آپ کو سمجھانے کے لیے صرف ایک یا دو جملے لکھ دیتا ہوں ۔ یہ اردو بغیر اردو رسمی فونٹ کے ہے ۔
اس کے اوپراردو کا رسمی فونٹ کس طرح اپلائے کریں گے وہ آسانی کے لیے تصویر میں دیکھیں ۔
نیچے والی دولائنوں پر کس طرح اردو نظر آرہی ہے اور اوپر والی پر کس طرح فرق واضح ہے یہ جیسا کہ ہوم پیج والی تصویری میں بتایا تھا کہ ہوم پیج پر ایک فونٹ کا ٹیب ہوتا ہے لہذا آپ فونٹ کے ٹیب پر جاکر اردو کا کوئی سا بھی نستعلیق فونٹ سلیکٹ کریں اس کے بعد جب لکھیں گے تو اس طرح لکھائی نظر آئے گی ۔ اور اگر عربی لکھنا چاہتے ہیں تو عربی کا فونٹ المصحف یا ٹریڈ عریبک سلیکٹ کریں گے تو بالکل آپ کو عربی انداز میں لکھائی نظر آئے گی ۔ فونٹ سلیکشن تصویر میں دیکھں ۔
فونٹ سائز
فونٹ کا سائز یعنی الفاط کو چھوٹا بڑا کرنا ، اس کے دو سے تین طریقے ہیں ۔ان میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ جن الفاظ آپ چھوٹا یا بڑا کرنا چاہتے ہیں ان کو پہلے سلیکٹ کرلیں سلیکٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے ماؤس کا کرسر اور لیفٹ بٹن دبا کر جہاں سے فونٹ سائز بڑا کرنا چاہتے ہیں وہیں سے شروع کریں اور ماؤس کے لیفٹ بٹن کو دباتے ہوئے جہاں تک چاہتے ہیں وہیں آ کر چھوڑ دیں تو فونٹ سلیکٹ ہو جائے گا ۔ اب کی بورڈ میں موجود کنٹرول اور شفٹ کا بٹن ایک ساتھ دبا کر ساتھ میں "گریٹر" کا بٹن بھی دبائیں تو فونٹ سائز بڑا ہوگا اگر چھوٹا کرنا چاہتے ہیں تو کنٹرول اور شفٹ کے ساتھ "لیس "کا بٹن دبائیں تو فونٹ سائز چھوٹا ہوتا جائے گا ۔ گریٹر اور لیس کے بٹن دیکھنے کےلیے کیو بور ڈ کی دی ہوئی تصویر دیکھیں ۔دونوں بٹنوں کی نشاندھی ریڈ تیر کے ساتھ کی گئی ہے ان میں سے جو دائیں جانب ہے وہ گریٹر ہے اور بائیں جانب والا لیس بٹن ہے ، شفٹ اور کنٹرول تو ہر کوئی جانتا ہے ۔فونٹ ٹیب میں مزید چیزیں
ورڈ کے فونٹ والے ٹیب(خانے) میں کل چودھ 14 چیزیں ہیں ان میں سے دو ہوگئیں ہیں یعنی فونٹ تبدیل کرنا اور فونٹ کا سائز چھوٹا بڑا کرنا ، اس کے علاوہ بارہ چیزیں باقی ہیں وہ کچھ اسی طرح سمجھیں ۔
1. A بڑا اے : یہ بھی فونٹ سائز کو بڑا کرنے کے لیے ہے ۔ مطلوبہ ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے سائز نمبر لکھنے کے بجائے یا کی بورڈ پر بٹن دبانے کی بجائے ڈائریکٹ ماؤس کے ذریعے اس اے پر دباتے جائیں گے آپ کا خط سائز بڑھتا جائے گا ۔
2. Aچھوٹا اے : یہ اسی طرح فونٹ سائز کو کم کرنے کے لیے ہوتا ہے ۔
3. یہ کلیئر فارمیٹنگ کے لیے ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے میں نے کچھ لکھا یا بنایا اس کے بعد میں چاہتا ہوں کہ فونٹ سائز اور فونٹ اسٹائل وغیرہ سب ختم کردوں اس کے لیے کلیئر فارمیٹنگ کا ٹول استعمال کیا جاتاہے ۔ جیسے ہی اس پر کل کریں گے تو کچھ اسی طرح لکھا ہوا آئے گا ۔ اب میں نے یہ لائن سلیکٹ کی کلیئر فارمیٹنگ کو چیک کرنے کے لیے اور اس کے بعد اس بٹن کو دبایا۔
4. B بی کا مطلب ہے بولڈ کرنا یعنی ٹیکسٹ کو تھوڑا ساد وسرے کے مقابلے میں واضح کرنا ۔ یہ اکثر کسی سب ہیڈنگ یا عنوان وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے اس کا طریقہ کار بھی یہی ہے کہ آپ پہلے اس لفظ یا لائن کو سلیکٹ کر کے اس بی کو ماؤس کے ذریعے دبائیں تو آپ کو خود بخود فرق نظر آئے گا ۔
5. I اس آئی کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکسٹ کو تھوڑا اِٹیلِک یعنی تلچھا کرنا ، طریقہ کار وہی ہے جو بی کا ہے ۔
6. Uیو کا مطلب ہے کہ انڈر لائن یعنی اپنے لکھے ٹیکسٹ کے نیچے لائن دینا چاہتے ہیں تو سلیکٹ کر کے یو بٹن دبائیں تو نیچے لائن آجائے گی ۔ اس کے علاوہ اس یو کے برابر میں آپ کو ایک چوٹھا سا تیر جیسا نشان نظر آرہا ہے اس پر کلک کریں گےتو لائن کے مختلف اسٹائل آجائیں گے آپ کی مرضی آپ ان میں سے جس طرح کی لائن لگانا چاہیں لگالیں اور کلر دینا چاہیں تو بھی آپ کے سامنے کلر موجود ہوں گے ان میں سے جو کلر لگانا چاہیں لگا سکتے ہیں ۔ ان کی مثال نیچے دی گئی تصویرمیں دیکھیں ۔
7. abc یہ اسٹرائیک تھرو لائن کہلاتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ سے کوئی غلطی ہوگئی ہے اور اسے آپ مٹانا نہیں چاہتے لیکن اسی طرح لکھا ہوا بھی چھوڑنا نہیں چاہتے تو پھر آپ یہ آپشن استعمال کردیں تو پڑھنے والے کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ غلط ہے ۔
8. X2 اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ ریاضی وغیرہ یا عربی لکھ رہے ہیں یا اردو میں بھی کہیں کھڑی زیر وغیرہ لگانے کے لیے استعمال کیا جا ہے ۔
9. X2 یہ بھی آٹھویں نمبر کی طرح ہی ہے لیکن یہ اردو میں کھڑی زبر یا کوئی چھوٹاسا حرف یا علامت وغیرہ لگانے کے لیے کام آتا ہے ۔
10. Aa اس کا مطلب ہوتا ہے اپر کیس اور لوئرکیس یعنی کہ سمال اے بی سی میں لکھنا یا کیپیٹل میں لکھنا اگر آپ کو کیپیٹل میں لکھنا تھا اور آپ لکھ گئے سمال میں اور ایک دو پیج ٹائپ کردیے اب آپ دوبارہ اس کو نہ مٹائیں بلکہ اس کو صرف سلیکٹ کر کے ہی اس کے برابر میں چھوٹا سا تیر کا نشان ہے جس طرح یو کے برابر میں تھا اس کو دبائیں اور پھر اس میں تین چار چیزیں کھل جائیں گی ان میں سے آپ اپر کیس کو سلیکٹ کریں گے تو آپ کا تمام لکھا ٹیکسٹ کیپیٹل میں ہوجائے گا ان میں سے تین بقیہ آپشن آپ خود ہی ٹرائے کرتے رہیں ایک ٹگل کیس ہے اور سینٹنس کیس ہے وغیرہ ۔
11. ab یہ لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو ہائے لائٹ کرنے کےلیے ہے جیسے آپ نے کوئی درخواست لکھے عدالت وغیرہ میں جمع کرنے کے لیے یا کہیں بھی تو اس میں جو خاص نقطہ ہو تا ہے اس کو ہائے لائٹ کرنے کے لیے ہے جیسے پیپر پر بھی مختلف رنگ کے ہائے لائٹر منگواکر کیا جاتا ہے اس کے برابر میں اسی طرح چھوٹا سا تیر کا نشان ہوگا اس پر کلک کریں تو مختلف کلر آپ کے سامنے آجائیں گے کسی بھی ایک کلر کو منتخب کرنے کے بعد جہاں سے جہاں تک آپ نے ہائے لائٹ کرنا ہے اس کے اوپر گھما دیں تو آپ کا منتخب حصہ ہائے لائٹ ہو چکا ہوگا۔
12. A اس اے کا مطلب ہے اپنی لکھی ہوئی رائٹنگ کا کلر تبدیل کرنا عام طور پر بلیک کلر میں لکھا جاتا ہے لیکن آپ کا پیپر کسی اور کلر میں ہے تو آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی رائٹنگ کا کلر بھی تبدیل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لیے بھی طریقہ کار وہی ہے کہ برابر چھوٹا سا تیر کا نشان نظر آرہا ہوگا اس پر کلک کریں تو مختلف کلر آپ کے سامنے آجائیں گے ان میں سے کوئی بھی کلر منتخب کریں اور اپنی رائٹنگ کو سلیکٹ کر کے اس کلر کے اوپر کلک کر دیں تو کلر تبدیل ہو جائے گا ۔ اسی طرح فونٹ ٹیب بھی مکمل ہو گیا ۔ مزید سمجھنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر بھی دیکھ لیں ۔
![]() |
فونٹ ٹیب |
8. X2 اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ ریاضی وغیرہ یا عربی لکھ رہے ہیں یا اردو میں بھی کہیں کھڑی زیر وغیرہ لگانے کے لیے استعمال کیا جا ہے ۔
9. X2 یہ بھی آٹھویں نمبر کی طرح ہی ہے لیکن یہ اردو میں کھڑی زبر یا کوئی چھوٹاسا حرف یا علامت وغیرہ لگانے کے لیے کام آتا ہے ۔
10. Aa اس کا مطلب ہوتا ہے اپر کیس اور لوئرکیس یعنی کہ سمال اے بی سی میں لکھنا یا کیپیٹل میں لکھنا اگر آپ کو کیپیٹل میں لکھنا تھا اور آپ لکھ گئے سمال میں اور ایک دو پیج ٹائپ کردیے اب آپ دوبارہ اس کو نہ مٹائیں بلکہ اس کو صرف سلیکٹ کر کے ہی اس کے برابر میں چھوٹا سا تیر کا نشان ہے جس طرح یو کے برابر میں تھا اس کو دبائیں اور پھر اس میں تین چار چیزیں کھل جائیں گی ان میں سے آپ اپر کیس کو سلیکٹ کریں گے تو آپ کا تمام لکھا ٹیکسٹ کیپیٹل میں ہوجائے گا ان میں سے تین بقیہ آپشن آپ خود ہی ٹرائے کرتے رہیں ایک ٹگل کیس ہے اور سینٹنس کیس ہے وغیرہ ۔
11. ab یہ لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو ہائے لائٹ کرنے کےلیے ہے جیسے آپ نے کوئی درخواست لکھے عدالت وغیرہ میں جمع کرنے کے لیے یا کہیں بھی تو اس میں جو خاص نقطہ ہو تا ہے اس کو ہائے لائٹ کرنے کے لیے ہے جیسے پیپر پر بھی مختلف رنگ کے ہائے لائٹر منگواکر کیا جاتا ہے اس کے برابر میں اسی طرح چھوٹا سا تیر کا نشان ہوگا اس پر کلک کریں تو مختلف کلر آپ کے سامنے آجائیں گے کسی بھی ایک کلر کو منتخب کرنے کے بعد جہاں سے جہاں تک آپ نے ہائے لائٹ کرنا ہے اس کے اوپر گھما دیں تو آپ کا منتخب حصہ ہائے لائٹ ہو چکا ہوگا۔
12. A اس اے کا مطلب ہے اپنی لکھی ہوئی رائٹنگ کا کلر تبدیل کرنا عام طور پر بلیک کلر میں لکھا جاتا ہے لیکن آپ کا پیپر کسی اور کلر میں ہے تو آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی رائٹنگ کا کلر بھی تبدیل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لیے بھی طریقہ کار وہی ہے کہ برابر چھوٹا سا تیر کا نشان نظر آرہا ہوگا اس پر کلک کریں تو مختلف کلر آپ کے سامنے آجائیں گے ان میں سے کوئی بھی کلر منتخب کریں اور اپنی رائٹنگ کو سلیکٹ کر کے اس کلر کے اوپر کلک کر دیں تو کلر تبدیل ہو جائے گا ۔ اسی طرح فونٹ ٹیب بھی مکمل ہو گیا ۔ مزید سمجھنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر بھی دیکھ لیں ۔
![]() |
Font Tab |
پیراگراف مینیو
ایم ایس ورڈ کے پیراگراف مینیومیں کل نو چیزیں ہیں ، یادرکھیں کہ پورے ایم ایس ورڈ میں یہ دومینیو اہم ہوتے ہیں ایک فونٹ مینیو اور دوسرا جو ابھی آپ سیکھنے جارہے ہیں یعنی پیراگراف مینیو اس میں وہ نو چیزیں مندرجہ ذیل نمروائز سیکھیں ۔
1. سب سے پہلے نمبر پر اس میں بلٹ یا لائن نمبر ہیں جیسے میرے پاس نو چیزیں بتانے کے لیے ہیں وہ الگ الگ لائن میں لکھنی ہیں تو ان ہر ایک کو میں نمبر وائز لکھوں گا کہ ایک نمبر یہ ہےدوسرے نمبر پر یہ ہے اس جگہ کچھ لوگ نمبر کے بجائے بُلٹ استعمال کرتےہیں خوبصورتی کے لیے مزید آپ آخرمیں تصویر دیکھ لینا لیکن یہ یاد رہے کہ مینیو کے اندر جو چیزیں تعداد میں زیادہ ہیں مثلا بلٹس ہیں ، مختلف بلٹس موجود ہیں ان میں سے کسی کو منتخب کرنے کے لیے آ پ بلٹس والے ٹیب کے برابر میں چھوٹا سا تیر کا نشان ہے اس پر کلک کر کے دوسرے بلٹس لا سکتےہیں جس طرح انڈر لائن وغیرہ کا طریقہء کارہے۔ بالکل اسی طرح ۔
2. انڈینٹ : ان کا مطلب ہوتاہے گیپ (خلاء) یعنی پیج اور آپ کی رائٹنگ کے درمیان خلاء کتنا ہونا چاہے اس کو انڈینٹ کہاجاتا ہے ۔ یہ دو ہوتے ہیں ایک رائٹ اور دوسرا لیفٹ ۔
3. ٹیکسٹ ڈائریکشن : اس کا مطلب ہے کہ آپ کس طرف سے لکھنا شروع کررہے ہیں یعنی لیفٹ سائڈ یا رائٹ سائڈ یہ اس وقت آپ کے ایم ایس ورڈ پر نظر آتے ہیں جب آپ کسی اور زبان کا کی بورڈ ڈالتے ہیں کیونکہ پہلے تو صرف انگریزی ہی ہوتی ہے اور انگر یزی لکھنا صرف اور صرف لیفٹ سائڈ شروع کی جاتی ہے ۔
4. AtoZ اس کا مطلب ہے سارٹیشن کرنا یعنی کہ اگر آپ کے پاس کوئی ناموں کے یا کوئی ایسا ڈیٹا ہے جو اے ٹو زیڈ تک لکھا ہوا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے اے والا اے میں آجائے اور بی والا بی میں تو آپ تمام ڈیٹا کو سلیکٹ کر کے اس آپشن پر دبائیں تو آپ کا تمام ڈیٹا اے تو زیڈ ہوجائے گا۔
5. پیرا گراف مارک اس کا مطلب ہوتا ہے کہ واضح انداز میں پتاچل جائے کہ دوسرا پیراگراف کہاں سے شروع ہورہا ہے یہ اکثر اس وقت استعمال کیا جاتاہے جب فونٹ سائز بالکل کم اور ٹیکسٹ زیادہ ہو ۔
2. انڈینٹ : ان کا مطلب ہوتاہے گیپ (خلاء) یعنی پیج اور آپ کی رائٹنگ کے درمیان خلاء کتنا ہونا چاہے اس کو انڈینٹ کہاجاتا ہے ۔ یہ دو ہوتے ہیں ایک رائٹ اور دوسرا لیفٹ ۔
3. ٹیکسٹ ڈائریکشن : اس کا مطلب ہے کہ آپ کس طرف سے لکھنا شروع کررہے ہیں یعنی لیفٹ سائڈ یا رائٹ سائڈ یہ اس وقت آپ کے ایم ایس ورڈ پر نظر آتے ہیں جب آپ کسی اور زبان کا کی بورڈ ڈالتے ہیں کیونکہ پہلے تو صرف انگریزی ہی ہوتی ہے اور انگر یزی لکھنا صرف اور صرف لیفٹ سائڈ شروع کی جاتی ہے ۔
4. AtoZ اس کا مطلب ہے سارٹیشن کرنا یعنی کہ اگر آپ کے پاس کوئی ناموں کے یا کوئی ایسا ڈیٹا ہے جو اے ٹو زیڈ تک لکھا ہوا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے اے والا اے میں آجائے اور بی والا بی میں تو آپ تمام ڈیٹا کو سلیکٹ کر کے اس آپشن پر دبائیں تو آپ کا تمام ڈیٹا اے تو زیڈ ہوجائے گا۔
5. پیرا گراف مارک اس کا مطلب ہوتا ہے کہ واضح انداز میں پتاچل جائے کہ دوسرا پیراگراف کہاں سے شروع ہورہا ہے یہ اکثر اس وقت استعمال کیا جاتاہے جب فونٹ سائز بالکل کم اور ٹیکسٹ زیادہ ہو ۔
![]() |
Paragraph Tab |
فائنڈاینڈریپلیس:
فونٹ اور پیراگراف مینیو کو سیکھنے کے بعد اب ھیڈنگ مینو کو دیکھ لیں کیونکہ اس میں ساری ھیڈنگوں کے اسٹائل ہیں جو کہ آپ خودہی فونٹ ، سائز ، بولڈ وغیرہ کر کے بنا سکتے ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسی طرح اس کے ساتھ چینج اسٹائل وہ بھی آپ خود بنا سکتے ہیں اس میں جانےکی ضرورت نہیں ہے اس میں ابھی باقی دو چیزیں اہم ہیں ایک فائنڈ ہے اور دوسرا ریپلیس فائنڈ کا مطلب ہے سرچ کرنا یعنی اگر آپ نے بہت زیادہ لکھا ہوا ہے دس پچاس صفحے تو ان میں سے کوئی لفظ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو فائنڈ کے آپشن پر کلک کریں اور پھر وہ لفظ اس میں لکھ کر سرچ بٹن دبا دیں تو وہ نکال کر سامنے رکھ دے گا ۔
ریپلیس کا مطلب ہوتاہے کہ آپ نے ایک لفظ جو کہ آپ کی کتاب میں کئی مرتبہ آیاہے اور وہ غلط ہے آپ اسے درست کرنا چاہتے ہیں ، اب اگر آپ ایک ایک کرکے درست کرنے لگ جائیں تو کم از کم ایک دو دن لگ جائیں گے اس لیے آپ ریپلیس کا بٹن دبائیں اور ریپلیس ود کی جگہ درست لفظ لکھیں اور ریپلیس کی جگہ غلط لفظ لکھ کر اوکے کریں تو تمام الفاظ جتنی مرتبہ بھی ہو گا آپ کو پتا بھی چل جائے کہ کون سا لفظ کتنی بار آیا ہے اور درست بھی ہو جائے گا مزید تصویر میں دیکھیں اس طرح ہوم پیج بھی ختم ہوا ۔
انسرٹ مینیو
![]() |
Find & Replace |
انسرٹ مینیو
ہوم پیج مکمل کرنے کے بعد اب آپ انسرٹ مینیو پر آجائیں یہ مینیو بہت اہم ہے ۔اس میں سب سے پہلے کور پیج ہے اور اس کا مطلب ہوتاہے کہ اگر آپ نے اپنی کوئی کتاب بنائی ہے اور اس کا مین پیج بنا نا چاہتے ہیں تو ورڈ میں آپ کے لیے کور پیج بنے بنائے رکھے ہوئے ان میں سے جو آپ کو اچھالگے منتخب کرکے اپنے نام وغیرہ درج کریں ۔ اس کے بعد بلینک پیج یہ توورڈ میں خود بخود آجاتاہے جیسے آپ لکھتے جائیں گے تو نیچے خالے صفحے آتے جائیں گے لیکن اگر نہ آئے تو بلینک پیج پر کلک کرکے لا سکتےہیں ۔ اس کے بعد پیج بریک ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس لائن کے بعد باقی ڈیٹا دوسرے صفحے پر آجائے تو وہیں پر ہی آپ پیج بریک کریں ویسے تو انٹر کے یا اسپیس کے ذریعے بھی کرسکتےہیں لیکن پرنٹ وغیرہ میں مسئلہ ہوگا اس لیے پیج بریک زیادہ درست ہے ۔
ٹیبل
ٹیبل کا مطلب ہوتاہے درجہ بندی یعنی اگر آپ نے کسی بھی شخص یا چیز کی درجہ بندی معلوم کرنی ہے تو اس کے لیے آپ ٹیبل بنا کر اس بہتر انداز سے اس کا اظہار کریں جیسے اگر کسی کلاس کے شاگردوں کے نمبر اور ان کے درجہ جات اور کس سبجیکٹ میں کتنے نمبر لیے، اچھے انداز میں معلوم کرنا چاہتے ہیں تو آپ ٹیبل بنا لیں ٹیبل بنانے کے دوسے تین طریقے ہیں پہلا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ورڈ میں موجود ٹیبل کے آئیکون پر کلک کریں گے تو آپ کو کچھ خانے سے بنے ہوئے نظر آئیں گے ان کا مطلب ہے کہ آپ نے کتنی لائنوں اور کتنے کالمز کی ٹیبل چاہیے آپ کو جتنے چاہیے ہو اسے سلیکٹ کریں تو آپ کے پیج پر ٹیبل بن چکی ہوگی۔ لائنوں کے درمیان میں فاصلہ فونٹ سائز کے مطابق ہوگا اگر آپ کا فونٹ سائز کم ہے تو فاصلہ بھی کم ہوگا اور اگر آپ کا فونٹ سائز زیادہ ہے تو فاصلہ بھی زیادہ ہوگا ۔ اس طریقے میں آپ محدود کالمز اور لائنوں ٹیبل بنا سکتےہیں لیکن اگر آپ کو اس سے بڑی ٹیبل درکار ہے تو اس کے لیے آپ اسی کے نیچے "انسرٹ ٹیبل " کا آپشن ہے اس پر کلک کریں اور پھر نمبر آف راز میں کتنی لائنیں چاہییں اور کتنے کالمز درکار ہیں لکھ کر اوکے کر دیں باقی سب آٹو فٹ رہنے دیں۔ تیسرا طریقہ بھی اسی کے نیچے کوئک ٹیبل کے نام سے ہے وہ اس طرح ہے کہ جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے تو بنی بنائی ٹیبلیں آجائیں گی ان میں سے آپ کوئی بھی لے لیں ۔ اگر آپ کالموں کے درمیان میں فاصلہ چاہتے ہیں تو مطلوبہ کالم کی لائن کے اوپر ماؤس لے جائیں اور اس کو ڈریگ کرکے کہیں بھی لے جائیں اسی طرح کالموں کے درمیان فاصلہ ہو جائے گااوراگر آپ ٹیبل کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں یعنی کہ لائنوں کو رنگ وغیرہ دینا چاہتے ہیں یا ہیڈنگ والے خانوں کو کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں تو ٹیبل پر کہیں بھی کلک کریں اور پھر بالکل ٹاپ پر دیکھں لکھا ہوا ہوگا ٹیبل ٹول اس پر کلک کریں گے تو مختلف رنگ برنگی ٹیبل کے ڈیزائن آپ کے پاس آجائیں گےان میں سے کوئی بھی ڈزائن اٹھالیں یا اگر اپنا بنانا چاہتے ہیں تو اوپر موجود پین کلر سلیکٹ کریں اور لائن کا اسٹائل منتخب کریں اور پھر لائن کھینچتے جائیں تو آپ کی ٹیبل بنتی جائے گی اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیبل کے کسی حصے کو تھوڑا سا بڑھایا یا کم کیا جائے تو پین کلر کے برابر میں دو آئیکون ہیں ان میں سے ایک ڈرا ٹیبل ہے جو کہ ٹیبل بنانے کے کام آتاہے اور دوسرا مٹانے کے لیکن ایک ہی وقت میں پوری ٹیبل نہیں مٹائے گا بلکہ تھوڑی تھوڑی کرکے ربر کی طرح ۔اگر پوری ٹیبل ختم کرنی ہوتو ٹیبل پر کلک کرکے بیک اسپیس کا بٹن دبائیں تو پوری ٹیبل ختم ہوجائے گی ۔ مزید تصویروں میں دیکھیں ۔
![]() |
Making Table |
![]() |
Table Tools |
تصویر ڈالنا
ٹیبل کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد آجائیں پیکچر پر ، جیساکہ پکچر کے نام سے ہی اس کا مطلب صاف ظاہر ہےکہ اگر آپ اپنے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ کوئی امیج بھی دینا چاہتےہیں (یہ اکثر کتاب یا کوئی مضمون وغیرہ لکھنے کے لیے استعمال ہوتاہے )تواوپر دئے گئے پکچر کے آئیکون پر کلک کریں تو کمپیوٹر آپ سے پوچھے کا وہ پکچر جو آپ اپنے مضمون میں شامل کرنا چاہتے ہیں وہ کمپیوٹر میں کہاں رکھی ہے جب آپ کمپیوٹر کو بتادیں گے تو وہ پکچر سامنے آجائے گی پھرآپ انسرٹ کا بٹن دبائیں گے تو وہ آپ کی فائل میں چلی جائے گی ، اس کے بعد بالکل اسی طرح جیسے ٹیبل میں بتایا تھا کہ پکچر کے اوپر کلک کریں گے تو بالکل ٹاپ پر پکچر ٹول کا آپشن آجائے گا اس کے علاوہ اوپر پکچر کے لیے فریم بنے بنائے نظر آ رہے ہوں گے ان میں سے اگر کوئی فریم دینا چاہیں تو صرف اس فریم پر کلک کریں گے تو فریم خود بہ خود آجائے گا ۔پکچر کے بارڈر کو کلر دینا چاہیں یا پھر پکچر کو کسی مخصوص شیپ (فریم) میں بند کرنا چاہیں جیسے کوئی جو س کی دکان ہو اور بڑا بورڈ لگا ہوا ہو اور اس میں تیر کا نشان دیا ہوا ہو لیکن اس تیر میں جوس کی پکچر دی ہوئی ہو اسی طرح ان شیپس میں سے جو آپ کو شیپ چاہیے سلیکٹ کریں گے تو آپ کی پکچر اس شیپ کے اندر اندر آجائے گی ، اس کے نیچے ہی پکچر اِفیکٹس ہیں ان کا مطلب یہ ہےکہ اگر آپ پکچر کے نیچے شیڈو(سایہ ) وغیرہ دینا چاہتے ہیں تو وہ بھی دے سکتے ہیں مختلف لائٹس وغیرہ ۔اس کے علاوہ ایک بات ضرور یاد رکھیں جب بھی آپ پکچر اور ٹیکسٹ دونوں ایک صفحے پر ہو ں تو اس کے لیے سب سے پہلے یہ کام کریں کہ پکچر پر کلک کریں اور اوپر پکچر ٹول کو سلیکٹ کرکے دائیں جانب پوزیشن کا بٹن دبا کر آپ کو پیپر کی جس جگہ وہ تصویر رکھنا چاہتے وہ جگہ آپ وہاں سے کلک کریں اور برابر میں ٹیکسٹ ورپنگ کا آپشن ہے اس پر کلک کرکے وہاں سے فرنٹ آف ٹیکسٹ کا انتخاب کریں ورنہ تو جیسے ہی آپ امیج لائیں گے آپ کی رائٹنگ امیج سے بہت دور بھاگ جائیں گے ، ٹیکسٹ ورپنگ میں سے فرنٹ آف ٹیکسٹ کا انتخاب کرتے ہی وہ اپنی جگہ پر آجائیں گے ۔ مزید تصویروں میں دیکھیں ۔
پکچر کو لانے کے بعد کی تصویر:
پکچر کو لانے سے پہلے کی تصویر:
![]() |
Picture 1 |
![]() |
Picture 2 |
کلپ آرٹ
پکچر کے بعد کلپ آرٹ ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مائکروسافٹ آفس نے آپ کو بنی بنائی کچھ پکچرز دی ہوئی ہیں ان میں سے کوئی بھی اپنے ٹاپک کے مطابق لاکر آپ کوئی بھی مضمون لکھ سکتےہیں جیساکہ اگر گھر کے بارے میں لکھ رہے ہیں یا جانور کے بارے میں تو کلپ آرٹ پر کلک کریں اس کے بعد ایک ونڈوآپ پیج کی دائیں جانب کھل جائے گی اسکے اوپر والے ٹیب پر کوئی بھی چیز سرچ کریں تو اس شعبے کے متعلق بہت ساری تصویریں آجائیں گی ان میں سے جو تصویر آپ کو چاہیے اس کے اوپر کلک کریں گے تو وہ تصویر آپ کے پیج پر آجائے گی اور پھر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں اس تصویرمیں کچھ تبدیلیاں کروں تو تصویر کے اوپر رائٹ کلک کریں تو ایڈٹ امیج یا پکچر کا بٹن آجائےگا اس پر کلک کر کے آپ اس پکچر میں رنگ وغیرہ کی مختلف تبدیلیاں کر سکتے ہیں ۔ مزید سمجھنے کے لیے تصویر میں دیکھیں ۔
![]() |
Clip Art Image |
شیپس
![]() |
Shapes |
![]() |
Text Editor For Shapes |
یہ بھی ایک قسم کی ٹبیل ہی ہے لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ ان میں سے کچھ سرکل (گولائی ) میں اور کچھ چورس اور کچھ ٹرائے اینگل میں ہوتے ہیں اور اس میں مختلف ڈزائن ہوتے ہیں تھری ڈی جیسی صورت ، آپ اسے ڈیٹ شیٹ وغیرہ بنانے میں استعمال کرسکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ جب سمارٹ آرٹ پر کلک کریں گے تو بہت سارے اسٹائل کے سمارٹ آرٹ آپ کے پاس آجائیں گے ان میں سے کوئی بھی سلیکٹ کریں اور پھر اسی طرح بالکل ٹاپ پر موجود سمارٹ آرٹ ٹول پر کلک کرکے اس کے بنے بنائے ڈزائن میں سے کوئی بھی لے لیں اس میں سمجھنے والی خاص بات یہ ہے کہ جس طرح ٹیبل میں آپ کو کتنی لائنوں پر اور کتنے کالمز پر مشتمل ٹیبل چاہیے تھی اگر اس میں اضافہ یا کمی کرنی ہوتو پھر بائیں جانب اوپر کو ایک ٹول موجود ہوگا جس پر لکھا ہوا ہوگا کہ ایڈ شیپ اس پر کلک کریں گے تو دو تین آپشن اور بھی آئیں گے کہ آپ شیپ کہاں ایڈ کرنا چاہتے ہیں آگے پیچھے یا نیچے تو جس طرف آپ کو اضافہ درکار ہو اسی طرح اضافہ کردیں مزید تصویروں میں دیکھیں ۔
![]() |
Smart Art Picture 1 |
![]() |
Smart Art Picture 2 |
چارٹ
چارٹ فگر بتانے کا ایک طریقہ ہے جس کے تح آپ ہندسوں کے بجائے چارٹ یاسرکل وغیرہ میں خوبصورتی کے ساتھ کوئی بھی فگر بیان کرسکتے ہیں جس طرح آپ نے دیکھا ہوگا کہ میچ سمری بتائی جاتی ہے جس اوور میں رنز زیادہ ہوتےہیں اس اوور کا پِلر بہت اوپر چلاجاتا ہے ۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ چارٹ پر کلک کریں ، آپ کے پاس مختلف قس کے چارٹ آجائیں گے ان میں سے آپ کوئی بھی سلیکٹ کریں، جیسے ہی آپ اوکے کریں گے تو آپ کے پاس چارٹ کے ساتھ ساتھ ایک ایکسل کی شیٹ بھی کھل جائے گی جس میں آپ کو فگر لکھنےہوں گے فگر لکھتے جائیں گے تو فگر کے اعتبار سے چارٹ میں موجود پِلر کوئی بڑا ہوگا اور کوئی چھوٹا مزید تصویروں میں دیکھیں ۔
![]() |
Chart 1 |
![]() |
Chart 2 |
ہائپر لنک، بک مارک اور کراس ریفرنس
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کسی کو ورڈپر کوئی ٹیکسٹ فائل بھیجتے ہو تو اس میں آپ اپنے ویب سائٹ یا کسی بلاگ وغیرہ کالنک ڈال کر بھیج دو اور جیسے ہی وہ اس پر کلک کرے تو مطلوبہ ویب سائٹ پر خود بہ خود چلاجائے بجائے اس کےکہ اس کو خود سے کوئی براؤزر کھولنا پڑے پھر اس پر لنک ٹائپ کرے اگر اس میں کوئی غلطی وغیرہ ہو گئی تووہ لنک نہیں کھلے گا اسی طرح کراس ریفرنس اور بک مارک کا بھی مطلب ہے لیکن کراس ریفرنس آپ کے ہر پیج پر آرہا ہوگا ۔ باقی آپ خود ہی ایک بار ٹرائے کریں گے تو سمجھ میں آجائے گا جتنا خود پریکٹس کرنے سے سمجھ میں آئے اتنا کسی اور کے سمجھانے یا سنانے سے نہیں آئے گا ۔
ھیڈر اور فوٹر
کچھ نئیں دوستوں کو تو ھیڈر اور فوٹر کا پتا بھی نہیں ہوتا کہ ھیڈر اور فوٹر کیا چیز ہیں اور ان کو کس طرح استعمال کیا جاسکتاہے ، ھیڈر اور فوٹر صفحے کے بالکل اوپر چھوڑا ہوا خالی حصہ ھیڈر کہلاتاہے اور اسی طرح نیچے والا حصہ فوٹر کہلاتا ہے ھیڈاور اور فوٹر میں صفحے موجود مواد کے مطابق کوئی عنوان وغیرہ درج کرسکتے ہیں جس طرح قران مجید میں صفحے کے ایک طرف سورۃ کا نام اور دوسری طرح پارہ لکھا ہوا ہوتاہے اسی طرح آپ نیچے یعنی فوٹر پر بھی کچھ نہ کچھ لکھ سکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ھیڈریا فوٹر میں سے کسی ایک پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس کچھ بنے بنائے ھیڈر ڈزائن آجائیں گے آپ چاہیں تو ان میں سے لے لیں یا پھر نیچے آکر ایڈٹ ھیڈر کا بٹن دباکر خود اپنی مرضی سے کچھ بھی لکھ لیں اگر آپ چاہتےہیں کہ ایک صفحے پر ایک ھیڈر ہو اور دوسرے صفحے پردوسرا تو آپ ھیڈر اور فوٹر کے برابر نیکسٹ سیکشن کا بٹن کلک کردیں اور پھر دوسرے صفحے کے لیے دوسرا ٹیکسٹ لکھیں ۔اور اگر ھیڈر ختم کرنا چاہتے ہیں تو ھیڈر کے آئکون پر کلک کرکے نیچے ریموو ھیڈر پر کلک کریں تو ھیڈر ختم ہوجائے گا ۔مزید تصویر میں دیکھیں
![]() |
Header Image 1 |
![]() |
Header Image 2 |
پیج نمبر
پیج نمبر نام سےہی معلوم ہو رہا ہے کہ صفحے کے اوپر نمبر لگانے کی بات ہورہی ہے لیکن لگانے کے لیے کچھ طریقہ کارکا ہونا ضروری ہے لہذا جیسے ہی آپ پیج نمبر کے آئکون پر کلک کریں گے تو اس کے نیچے پانچ سے چھ آپشن آجائیں گے ان میں سے پہلا ٹاپ پیج ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ صفحے کے اوپر اور درمیان میں نمبر لگانا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کریں اور دوسرا صفحے کے نیچے نمبر لگانے کے لیے اور تیسرا مارجن یعنی سائڈ میں نمبر لگانے کے لیے اور چوتھا کرنٹ پوزیشن یعنی اگر اردو کا صفحہ ہے تو رائٹ سائڈ میں کونے پر اگر انگریزی ہے تو لیفٹ سائڈ کے کونےپر پانچواں آپشن ہے فارمیٹ پیج نمبر اس کا مطلب ہے کہ آپ نمبر کہاں سے شروع کرنا چاہتے ہیں ایک دو سے یا نمبر کس طرح کے چاہتے ہیں اے بی سی یا نمبر یا کچھ اور وہ آپ کی مرض ہے اپنی مرضی کے مطابق منتخب کریں ۔ چھٹا آپشن پیج نمبر ختم کرنے کےلیے ہے اس پر کلک کرنے سے پیج نمبر ختم ہو جائیں گے ۔ ایک بات ضرور یاد رکھیں ہر آپشن میں بنے بنائے پیج نمبر کے ڈزائن موجود ہیں آپ اپنی مرضی کے مطابق انتخاب کریں ۔ مزیددیکھیں ۔
![]() |
Page Number |
![]() |
Page Number Format |
ورڈ آڑٹ
ٹیکسٹ باکس شیپس کی طرح ہے اور وہاں یہ گزر چکا ہے ۔ اس کے بعد کوئک پارٹس ہے اس کا مطلب ہے کہ کچھ جملے لکھے ہوئے ہیں ان میں سے کچھ لے کر آنا چاہتے ہیں تو کوئک پارٹس پر کلک کرکے لے آئیں یہ بھی اتنا اہم نہیں ہے اب آتے ورڈ آرٹ جو کہ ایم ایس آفس 2007 میں بہت ہی عمدہ چیز ہے اس کے ذریعے آپ بہت کچھ بنا سکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ جیسے ہی ورڈ آرٹ پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس کافی سارے بنے ہوئے ڈزائن آجائیں گے اس میں سے کسی ایک کو لے کر اپنا مطلوبہ ٹیکسٹ اس میں لکھ لو اور وہیں پر فونٹ سائز اور فونٹ کا آپشن بھی وہیں سے آپ فونٹ بھی تبدیل کرسکتے ہیں لازمی کرلیں اگر آپ کرنا چاہتے ہیں تو بعد میں نہیں آئے گا ۔ اس کے بعد اوکے کرلیں اوکے کرنے کے بعد آپ ورڈ آرٹ تول میں دیکھیں آپ کو کچھ ٹول نظر آرہے ہوں گے فل شیپ ، آؤٹ لائن اورچینج شیپ چینج شیپ پر کلک کریں گے توجو شیپ اس میں سے آپ لیں گے اسی طرح آپ کی لکھائی تبدیل ہوتی جائے گی ۔ بالکل گولائی والے شیپ میں تبدیل کرنے کے لیے تھوڑا سا ٹیکسٹ زیادہ ہونا چاہیے ۔ جیسےہی کسی شیپ میں تبدیل کرلیں اس کے بعد آپ اپنی لکھائی پر کلک کریں تو سائڈ میں کچھ پوائنٹ نظر آئیں گے ان کو ماؤس کے ذریعے پکڑ کر جس طرح ڈزائن بنانا چاہیں بنتا جائے گا۔ مزید تصویروں میں دیکھیں۔
![]() |
Picture 2 |
![]() |
Picture 1 |
سگنیچر ، وقت اور تاریخ
اگر آپ چاہیں تو اپنی ٹیکسٹ فائل کے آخر وقت تاریخ اور سگنیچر آجائیں تو اوپر دیے گئے آپشن سگنیچر لائن پر کلک کرکے اپنے سگنیچر سیٹ کرکے اوکے کریں اور اسی طریح وقت اور تاریخ پر بھی کلک کرکے وقت اور تاریخ سلیکٹ کرکر اوکے کردیں تو آپ کی فائل کے آخر تاریخ وقت اور سگنیچر آرہے ہوں گے یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں اس کو آپ مینیوئلی یعنی اس آپشن کے بغیرخود بھی لکھ سکتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہی انسرٹ مینیو مکمل ہوا ۔
پیج لے آؤٹ
انسرٹ مینیو کے بعد آتےہیں پیچ لے آؤٹ مینیو پر ، یہ پورا مینیو صرف اور صرف آپ کے پیج سے متعلق ہے اس میں سب سے پہلے پیج مارجن کا آپشن ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی لکھائی اور صفحے کے درمیان کا جو فاصلہ ہے وہ کتنا ہونا چاہیے چاروں اطراف(اوپر ،نیچے ، لیفٹ ،اور رائٹ ) سے توج یسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے تو کافی بنے بنائے مارجن آجائیں گے لیکن اگر آپ اپنے مارجن سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان سب کے آخر میں کسٹم مارجن کا آپشن آئے گا اس پر کلک کریں اور اپنی مرضی کے مارجنز سیٹ کریں ، جیسے جیسے آپ ٹاپ(اوپر ) ، باٹم (نیچے) سے فاصلہ کم یا زیادہ کرتے جائیں گے آپ کو وہ فاصلہ ، نیچے کی طرف بنے ہوئے ایک صفحے میں نظر آتا جائے گا ۔ اس میں ایک آپشن اور بھی ہوگا گٹر پوزیشن کا اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کوئی کتابچہ بنا کر اس کی جلدسازی کروائیں گے تو وہ کس طرف سے ہوگی اگر اردو کی کتاب ہے تو یقینا رائٹ سائڈ سے ہوگی اور انگریزی کی کتاب ہے تو لیفٹ اور اگر آپ چاہیں ت واوپر کی طرف بھی کروادیں ت واس کے لیے وہ آپشن سلیکٹ کریں ۔ اسی طرح اطراف میں بھی مزید تصویروں میں دیکھیں ۔
![]() |
Margins 1 |
![]() |
Margins 2 |
اورینٹیشن
اورینٹیشن کا مطلب ہے کہ آپ صفحہ کس طرح چاہتے ہیں پورٹریٹ یعنی جیسے نارمل صفحہ ہوتا ہے یعنی اوپر سے نیچے کی طرف اور دوسرا لینڈ اسکیپ یعنی ایک طرف سے دوسری طرف آسانی سمجھیں تو پورٹریٹ لمبائی میں ہوتا ہے اور لینڈ اسکیپ چوڑائی میں اس میں بھی تصویر کی ضرورت نہیں کیونکہ صرف اور صرف کلک کرکے اس کا انتخاب کرنا ہے آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے گا۔
پیج سائز
پیج کے مختلف سائز ہوتے ہیں نارمل ڈاکومینٹ فائل کے لیے اے فور سائز کا پیپر استعمال کیا جاتا ہے ، اگر کوئی درخواست وغیرہ لکھنے ہویا کوئی عدالت کا کام ہوتو اس میں لیٹر یا لیگل پیپر استعمال کیا جاتاہے اور اشتہار وغیرہ کے لیے اے تھری استعمال کیا جاتا ہے ، پیپر سلیکٹ کرنے کے لیے جیسے ہی پیپر سائز آئکون پر کلک کریں گے تو تمام کے تمام سائز آپ کے سامنے آجائیں گے ان میں سے کوئی بھی سائز آپ منتخب کرلیں
کالم
کالم کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ اپنی لکھائی کو پیپر میں دو یا تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو کالم کا استعمال کریں یہ اکثر اخباریا شعروشاعری میں استعمال ہوتےہیں ۔ مزید سمجھنے کے لیے تصویر دیکھیں ۔
![]() |
Orientation, Column & Paper Size |
بریک
بریک اس کے بارے میں ہوم مینیو میں لکھ چکا ہوں ۔ اوپر گزرچکا ہے وہیں دیکھ لیں ۔
لائن نمبرز
لائن کے شروع میں نمبر دینا چاہتےہیں تو اس آپشن کےذریعے خودبہ خود نمبر آجائیں گے اور اس کی پوری سیٹنگ اس کے اندر موجودہے ۔
ہائیفی نیشن
اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ لائن پر پورا لفظ آجانا یعنی کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم لکھ رہے ہوتے ہیں اور لائن پوری ہونے کے بعد آدھا لفظ اوپر والی لائن پر اور آدھا نیچے والی لائن پر آجاتاہے ، جب آپ اس آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر یا تو پورا لفظ اوپر والی ہی لائن میں رہے گا یا پھر پورا لفظ نیچے والی لائن میں آجائے گا کٹے گا نہیں۔بریک
بریک اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے پیج کو دوحصوں میں تقسیم کریں ان میں سے ایک حصے کو اسکرال کرتے جائیں اور دوسرے حصے کو ایک ہی جگہ رہنے دیں یہ اس وقت کام آتا ہے جب آپ کے پاس کوئی چیز لکھی ہوئی ہے یا تصویر میں ہے تو اس کو آپ لکھنا چاہتے ہیں تو ایک حصے میں اس کو رکھ لیں اور دوسرے حصے میں آپ آرام سے لکھتےجائیں ۔
لائن نمبرز
لائن کے شروع میں نمبر دینا چاہتےہیں تو اس آپشن کےذریعے خودبہ خود نمبر آجائیں گے اور اس کی پوری سیٹنگ اس کے اندر موجودہے ۔
ہائیفی نیشن
اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ لائن پر پورا لفظ آجانا یعنی کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم لکھ رہے ہوتے ہیں اور لائن پوری ہونے کے بعد آدھا لفظ اوپر والی لائن پر اور آدھا نیچے والی لائن پر آجاتاہے ، جب آپ اس آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر یا تو پورا لفظ اوپر والی ہی لائن میں رہے گا یا پھر پورا لفظ نیچے والی لائن میں آجائے گا کٹے گا نہیں ۔
واٹرمارک
ورڈ میں یہ سب سے اچھا آپشن ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی لکھائی کے پیچھے ہلکا سا مدہم انداز میں کوئی ٹیکسٹ یا چھوٹا سالوگو شامل کرنا چاہتےہیں تو آپ اس آپشن کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے اکثر یہ کاپی رائٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کوئی ہماری فائل کو کاپی نہ کرسکے ۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جیسے ہی واٹر مارک کے آئکون پر کلک کروگے تو آپ کے سامنے بنے بنائے دو چار واٹرمارک آجائیں گے چاہیں تو ان میں سے کوئی رکھ لیں لیکن وہ سب کے سب ٹیکسٹ میں ہیں اگر آپ تصویرمیں یا اپنا کوئی ٹیکسٹ میں ہی بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نیچے کسٹم واٹرمارک کا آپشن ہے اس پر کلک کرکے لکھ لیں یا پھر تصویر جو کہ آپ کے کمپیوٹر میں موجود ہے اس کو لے کر آجائیں اور سائز سلیکٹ کریں یا آٹو کردیں تو خود بہ خود آجائے گا ۔ ٹیکسٹ واٹرمارک میں ہورزینٹل اور ڈائگنال کا آپشن ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ واٹرمارک کو پیپر میں کراس کے طور پر رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائگنال پر کلک کریں اگر ورٹیکل یعنی جیسے لکھائی ایسے ہی سیدھا سیدھا رکھنا چاہتے ہیں تو ورٹیکل پر کلک کردیں ۔اگر ختم کرنا چاہتےہیں تو ریموو واٹر مارک پر کلک کردیں ،مزید تصویروں میں دیکھیں ۔![]() |
Water Mark Image 1 |
![]() |
Water Mark 2 |
پیج کلر
اپنی لکھائی کے پیج صفحے پر رنگ بھی کر سکتے ہیں اس کے لیے پیج کلر پر کلک کر کے کوئی بھی کلر سلیکٹ کریں گے توآپ پیج پر وہی کلر آجائے گا یا مختلف کلر ایک ہی وقت میں کرنا چاہتے ہیں تو اس کو گریڈینٹ کہاجاتا ہے اس کے لیے نیچے دیے گئے آپشن "مورکلرز" کا انتخاب کریں اور آ پ اپنی مرضی سے مختلف گریڈینٹ اپنے صفحے پر لے کر آجائیں یا اگرلکھائی کے پیچھے تصویر لگانا چاہتے ہیں تو تصویر کے آپشن پر کلک کر کے اپنے کمپیوٹر میں سے تصویر کا انتخاب کریں یہ اتنا مشکل نہیں ہے اس لیے اس کی تصویر نہیں لگائی ۔
پیج بارڈرز
یہ بہت ہی اہم چیز ہے اس سے آپ پیج بہت خوبصورت ہوجائے گا پیج بارڈر کے لیے پیج بارڈر کے آئکون پر کلک کریں اس کے بعد باکس پر کلک کریں اگر باکس پر کلک نہیں کریں گے تو شاید چاروں طرف سے بارڈر نہیں آئے گا اس کے بعد اگر آپ لائن بارڈر چاہتے ہیں تو ان دی گئی لائنوں میں سے جو آپ کو اچھا بارڈر لگے وہ سلیکٹ کریں یا پھر ڈزائن والے بارڈر کے لیے آرٹ کے دیے گئے آپشن پر کلک کریں اور جو اچھا بارڈر لگے اسے سلیکٹ کرکے اوکے کریں گے تو آپ کےپیج پروہ بارڈر آجائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور بارڈر کے لیے سیٹنگ ہوتی ہے کہ آپ بارڈر کو کہاں لگانا پسند کریں گے کہ اپنی لکھائی کے بالکل قریب ہو یا تھوڑا سا دور اس کے لیے آپشن کے بٹن پر کلک کرکے "ایج آف پیج "یا "ٹیکسٹ " پر کلک کرکے چیک کریں گے تو فرق آپ کو واضح نظر آئے گا یہ آپشن کہاں ہوتا ہے اور مزید تفصیلات کے لیے تصویر دیں ۔
![]() |
Borders |
انڈینٹ اور اسپیس
پیج بارڈر کے بعد انڈینٹ اور اسپیس کا آپشن ہے انڈینٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ پیج بارڈر اور ٹیکسٹ کے درمیان کتنا فاصلہ چھوڑنا چاہتے ہیں دونوں اطراف سے لیکن اس میں اور بارڈر والے آپشن کے ذریعے جو آپ نے کیا تھا اس میں یہ فرق ہے کہ اِس میں آپ ہرایک لائن کا فاصلہ مختلف رکھ سکتےہیں ۔ اور اسپیس کا مطلب ہے کہ جو آپ نے ہیڈنگ دی ہوئی اس کے اور پیراگراف کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے اور اس سے جو پہلے پیراگراف تھااس کے درمیان بھی بفور اور افٹر کے ذریعے سیٹ کر سکتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ پیج لے آؤٹ اور ایم ایس ورڈ ختم ہو چکا ہے سوائے ایک دو چیز کے جو کہ وِ یو والے مینیو میں ہیں لیکن وہ اتنی اہم نہیں ہیں صرف مختلف لے آؤٹ ہیں جو کہ الگ الگ طریقے سے ہیں ان کو آپ نیچے ٹاسک پر دائیں جانب موجود پلس اور مائنس کے بٹن سے بھی زوم ان اور آؤٹ کرکے کر سکتے ہیں صر ف ایک آپشن الگ اس کا نام ہے تھمبنل یعنی کہ جو آپ کا مین صفحہ وہ چھوٹا سا صفحہ سائڈ میں بھی دکھے اس پر کلک کریں گے تو اور اس کے اوپر سے چیک ہٹادیں گے تو ختم ہوجائے گا۔ اس کے علاو ہ ایک رولرکا آپشن ہے وہ بھی ویو میں آپ کو نظر آئے گا اس کے علاوہ کوئی ایسی خاص چیز نہیں ہے باقی جو دو مینیو میں نے نہیں لکھے وہ میلنگ کے بارے میں ہیں ان شاء اللہ وہ کسی اور ٹاپک کے ساتھ لکھوں گا ان ورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس میں سے جو چیز سمجھ میں نہ یا مزید کچھ سمجھنے کے لیے کمینٹ لکھ کر پوچھ سکتے ہیں ان شاء اللہ فی الفور جواب کی کوشش کی جائےگی ۔
بہت محنت سے لکھا ہے۔ ماشاء اللہ۔
ReplyDeleteالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کتاب کا مارجن سات ،چار نہیں لگ رہا،اگر لگاتے بھی ہیں تو وہ رولر میں ظاہر نہیں ہوتا
ReplyDelete