یو ں تو ایڈوب فوٹو شاپ کے کچھ ایسے ورژن ہیں جو فری میں
چلتےرہتے ہیں لیکن فوٹو شاپ کے سی ایس کے نئے ورژن فری نہیں چلتے ان کو یا تو آپ
ایک مہینہ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر ان کا سیریل خرید کر انہیں رجسٹر کرسکتے ہیں
لیکن وہ بھی اسی پی سی کے لیے تمام پی سی میں انسٹال نہیں کرسکتے ۔ اب جوفوٹو شاپ
کا سی سی 2017 رلیز ہوا ہے جس کا ٹرائل ایک مہینے کے بجائے سات صرف سات دن کا ہے اور یہ اگر آپ اسے خرید کر چلانا چاہتے
ہیں تو آپ کو صرف اپنے ذاتی استعمال کے لیے کافی مہنگا پڑے گا لیکن اگر آپ کا کوئی
ادارہ ہے اور اس میں ضرورت ہے پھر تو آپ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ میں آپ کو ایسا طریقہ کار بتاتا ہوں کہ جس کے ذریعے آپ
ایڈوب فوٹو شاپ کا ہر نیا ورژن فری میں استعمال کرسکتے ہیں اگر آپ کے پاس کسی
پرانے ورثن کا پیچ فائل موجود ہے تو اس کے ذریعے اپنے پرانے ورژن کے ٹرائل کو بلاک
کریں اور پھر اپنے کمپیوٹر پر ایڈوب اپلیکیشن مینجر اسٹال کریں اور پھر اس کے
ذریعے آپ کوئی بھی نیاورژن انسٹال کریں گے تو وہ آپ کے پاس ٹرائل نہیں بلکہ ہمیشہ
کے لیے چلتا رہے گا اگر پوسٹ اچھی لگے تو ضرور کمینٹ کریں ۔
پاورپوائنٹ 2007
Friday, January 06, 2017
Thursday, December 15, 2016
اپنے سمارٹ فون کی آواز پڑھائیں
دن بہ دن ہر ایک انسان ترقی کی راہ پر گامزن ہے روزانہ کچھ نہ کچھ نیا ہورہا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو چاہے امیر ہو یا غریب لیکن ترقی تو ہو رہی ہے یہ دو لائنیں لکھنے سے دل کچھ لوگوں کو خیال تو آرہا ہوگا کہ پتانہیں کون سی ترقی کی بات ہو رہی ہے ہم تو اپنے روز گار کے معاملے میں ہی پریشان ہیں لیکن میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اس دور میں جو موبائل فون ہم لوگ استعمال کررہے ہیں ان کے اندر آج کل بہت سارے آپریٹنگ سسٹم ہوتے ہیں ۔ اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، ونڈوز ، سیمبن او ایس ، ویب اوایس، جاوا اور بلیک بیری وغیرہ آج سے کچھ عرصہ پہلے بلکل سادہ موبائل فون ہوا کرتے تھے جن کے اندر سادہ سا سسٹم ہوتا تھا کوئی ایڈیشنل چیز اس میں ہم نہیں ڈال سکتے تھے پچاس میسجز کے بعد وہ میسج آئکون بلنک کرنا شروع ہوجاتا تھا کہ آپ کی میسج میموری فول ہو چکی ہے پھر اس کے بعد آہستہ سے میموری کارڈ والے فون آگئے اور جاوا اپلیکشن والے فون جی پی آر ایس سسٹم کے ساتھ آگئے جس میں کچھ اپلیکشن ڈالی جاسکتی تھیں اس کے بعد انڈروائڈ میدان میں آکر ہر چیز آسان کردی اور پھر انٹرنیٹ کی جدید سروسز آنا شروع ہوگئیں اس سے تو اور بھی آسانیاں پیدا کردیں پہلے زمانے میں جب شاگرد اسکول میں پڑھا کرتے تھے تو ان کو کافی محنت کرنا پڑتی تھی اب ہر چیز ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے یعنی کہ وہ جو بھی کتاب پڑھنا چاہے اور جس چیپٹر کو پڑھناچاہے اور جس فارمیٹ یعنی کتاب ڈاؤنلوڈ کر کے بھی پڑھ سکتا ہے بلکہ وہ یوٹیوب پر جاکر کہ کلاس والی استاد کی سمجھائی ہوئی چیزیں دوبارہ سمجھ سکتا ہے اس کے باوجود بھی اگر آپ اپنے فون کی آواز کم ہوجانے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کو میں ایسی چیز بتاتا ہوں جس سے آپ اپنی فون کی ہر آواز اچھی خاصی حدتک بڑھا سکتے چاہے وہ وڈیو سننے والی ہو یا فون سننے والے اسپیکر کی یا رنگ ٹون سننے والی آواز ہو آپ پلے اسٹور یا ایپ اسٹور پر جائیں اور وہاں Volume Booster کی اپلیکشن سرچ کرکے انسٹال کریں اور جب انسٹال ہو جائے تو اس کی سیٹنگ میں زیادہ سے زیاد آواز پچیس تک رکھیں اس سے زیادہ آپ کے موبائل کے اسپیکر پھٹ سکتے ہیں اس لیے اس اپلیکشن کے بنانے والوں نے تو چالیس تک کا کہا ہے کہ آپ چالیس تک رکھ سکتے ہیں لیکن احتیاط کے پیش نظر آپ پچیس تک رکھ لیں تو بھی بہت آواز بڑھ جائے گی اور پھر آپ اسے انجوائے کریں ۔ اگر یہ پوسٹ اچھی لگے تو کمینٹ اور فالو و کرنا ہر گز نہ بھولیں ۔
Wednesday, December 14, 2016
انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے کمائیں
جیسا کہ آج کل لوگ مختلف لنک واٹس اپ گروپس یا فیس بک پر ایک دوسرے کو سینڈ کررہے ہوتے ہیں کہ اس سے میں نے اتنا ایزی لوڈ حاصل کیا ہے اور میں نے اتنا یہ سب لنک درست نہیں ہوتے کچھ وائرس ہوتے ہیں اور کچھ لنک کسی مارکیٹنگ کمپنیز کے ہوتے ہیں جو کہ اپنی مارکیٹنگ سوشل میڈیا کے ذریعے کرتی ہیں لیکن ان کی شرائط بہت ہی سخت ہوتی ہیں کہ اتنے گروپ میں کم از کم سینڈ کرو اور پھر یہ اپلیکیشن انسٹال کرو ہر کوئی کہتا ہے کہ 200 روپے کے چکر میں یہ سب کون کرے گا بھاڑ میں جائے ویسے پیسے کمانا اتنا آسان کام نہیں ہوتا آج کے دور میں جو کمپنیاں ٹی وی اشتہارات اور سائن بورڈز پر کروڑوں روپے لگا رہی ہوتی ہیں یہ کچھ عرصے بعد اپنا طریقہ کار تبدیل کردیں گی کیونکہ انٹرنیٹ اب اتنا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کہ آئندہ کچھ ہی عرصے میں ہر قسم کے لوگوں کے پاس انٹرنیٹ ہوگا تو ٹی وی کا رواج کم ہی ہو جائے گا کچھ ممالک میں تو ابھی بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے پاکستان میں چونکہ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس ابھی شروع ہوئی ہے کچھ عرصے بعد اور بھی جدت کے ساتھ آجائے گا اور پورے ملک کے تمام علاقوں میں اپنی کوریج پھیلا دے گا اس کے بعد یہ کیبل سسٹم ختم ہوجائے گا لوگ انٹرنیٹ پر ہی ٹیلی ویژن چلانا شروع کردیں گے ۔ اس وقت بھی پی ٹی سی ایل نے نیٹ فلیکس کے نام سے 1000 ماہانہ کی بنیا د پر ٹی وی انٹر نیٹ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے جوکہ آگے چل کر نہ صرف قیمت میں کم ہو جائے گا بلکہ کوریج بھی بڑھا دے گا ۔ بہر حال اس وقت دوسرے ممالک میں بہت ساری کمپنیز اپنے کاروبار کی تشہیر انٹرنیٹ پر ہی کرتی ہیں اسی طرح میں آپ کو ایک ایسا لنک دے رہا ہوں کہ جو ایک بہت بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہے جس کی مارکیٹنگ کرنے سے ڈالر میں پیسے ملتے ہیں شروع میں تو تھوڑے تھوڑے ملتے ہیں لیکن اس کے پول سسٹم ہیں کہ آپ جب بیسک پول کراس کر جائیں گے تودوسرے پول میں آپ پیسے زیادہ بھی ملیں گے اور آسانی بھی ہوگی لیکن اگر آپ نے کچھ دوستوں کو بھی شیر کردیا تو پھر اچھے خاصے پیسے بنیں گے کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بتانے والے سے سننے والا کچھ زیادہ ہی سمجھ لیتا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ بات ہر کسی کو سمجھ میں نہ آئے لیکن کچھ لوگوں کو ضرور سمجھ میں آجائے گی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا بندہ آپ کے بتائے ہوئے لنک سے سائن ان ہو اور وہ بہت کچھ کرجائے تو یقینا اس کا فائدہ آپ کوبھی ہوگا ۔نیچے دیے گئےلنک پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور پھر آپ کو روزانہ ایک میل ملا کرے گی جس کو صرف کھولنے سے ہی آپ کے ویب اکاؤنٹ میں ڈالرآئیں گے جو 100 ڈالر مکمل ہونے کے بعد آپ اپنے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
لنک:http://www.ermail.com/klik/Vn9fYWQM
اگر آپ کو کسی قسم کامسئلہ پیش آئے تو آپ اسی پوسٹ پر کمینٹ کی صورت میں پوچھ سکتے ہیں بہت ہی جلد جواب دیا جائے گا۔ اور اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تومزید اچھی پوسٹس کے لیے ضرور فالوو کریں اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کرسکتے ہیں ۔
لنک:http://www.ermail.com/klik/Vn9fYWQM
اگر آپ کو کسی قسم کامسئلہ پیش آئے تو آپ اسی پوسٹ پر کمینٹ کی صورت میں پوچھ سکتے ہیں بہت ہی جلد جواب دیا جائے گا۔ اور اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تومزید اچھی پوسٹس کے لیے ضرور فالوو کریں اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کرسکتے ہیں ۔
Sunday, October 23, 2016
گیجز
گیجز کیا ہیں "تھیم اپلوڈ کرنےکے
بعد کی ضروری باتیں " والی پوسٹ میں میں نے آپ کو بلاگ کی خوبصورتی کی چند
باتیں بتائیں تھیں یہ گیجز بھی اسی کے متعلق ہیں گیجز کا مطلب ہوتا ہے کہ کچھ جگہ
آپ کی تھیم کی سائڈ میں خالی ہوتی ہے یعنی جیسے آپ کے عنوان دکھ رہے ہیں اسی طرح
مختلف پوسٹوں کا خلاصہ سائڈ میں تھوڑا تھوڑا دکھ رہا ہے باقی مکمل پوسٹ اس پر کلک
کرنے کے بعد مین پیج پر دکھ رہا ہے اسی طرح سائڈ میں آپ اپنے فیس بک کا لنک لگا
سکتے ہیں یا پھر میں نے ایک ڈجٹل کلاک رکھا اسی طرح آپ بھی اپنی پسند کی کوئی بھی
چیز رکھ سکتے ہیں ۔ یاکوئی بھی ڈیزائن بنا کر رکھ لیجیے اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ
اس خانے میں موجود ایڈٹ بٹن کلک کریں اس کے بعدخود بہ خود بنے ہوئی چیزیں گوگل آپ
کو فراہم کرے گا ان میں سے آپ پسند کریں یا مور پر کلک کر کے اپنی بنائی چیز رکھ
دیں ۔ اور اپنے بلاگی کی کی ہوئی سیٹنگ دیکھنے کے لیے پری ویو پر کلک جو کہ آپ کے
کھلے ہوئے پیج کی رائٹ سائڈ اوپر اوپر دکھ رہا ہوگا ۔
تھیم اپلوڈ کرنے کے بعد کی ضروری باتیں
اب آپ نے
اپنا بلاگ مکمل طور پر بنالیا ہے اور یقینا آپ نے پوسٹیں بھی کرنا شروع کردی ہوں
گی ۔ اسی طرح آپ اپنے بلاگ کے ویوز بڑھانے کے لیے اپنی پوسٹیں بڑھاتے جائیں گے تو
بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بلاگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر سکتے
ہیں اس کے لیے آپ کو اپنے ڈیش بورڈ پر جانا ہوگا جو لوگ بلکل نئے ہیں ان کو معلوم
نہیں کہ ڈیش بورڈ کیا ہوتاہے تو ان کے لیے آسان یہ ہے کہ میرا ڈومین ہے اے ایم سی
نیوز پی کے اور میں نے اپنا سب ڈومین اے ایم سی ٹیک بنایا ہے اسی طرح آپ نے بھی
کوئی سب ڈومین بنایا ہوگا تو اس پر کلک کریں ورنہ اپنے ڈومین پر ہی کلک کریں گے تو
لیفٹ سائڈ پر آپ کا ڈیش بورڈ آجائےگا اس کے آخر سے تین نمبر پہلے لے آؤٹ لکھا ہوا
آئے گا اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس ایک ٹیبل نما باکسز نظر آجائیں گے یہ
باکسز وہی ہیں جو آپ کے بلاگ کو شو کررہے ہیں کہ ہیڈنگ الگ شوہو رہی ہے اور سائڈ
میں الگ الگ موضوع دِکھ رہے ہیں اور سرچ کا خانہ الگ سے دِکھ رہا ہے جس میں بلاگ
کاکھوجی لکھا نظر آرہا ہے ۔ اب ان باکسز میں سب سے پہلے آپ کو فیوآئیکون نظر آرہا
ہوگا اور اس کے نیچے ایڈٹ بٹن کو دبائیں اور اس سے پہلے اپنے فوٹو شاپ پر یا نیٹ
سے 16بائے 16 کی کوئی سی بھی پکچر اپنے کمپیوٹر تیار رکھیں جیسے میں نے اے ایم سی
ٹیک بنائی ہے جو آپ کو یقیناً ڈومین کے ساتھ سرچ بار میں اوپر اوپر نظر آرہی ہوگی آپ
بھی اسی طرح لگا سکتے ہیں جو آپ کی فیورٹ ہو اس کے بعد ھیڈر کا خانہ ہے اسی طرح
ہیڈر کا پہلے فوٹو شاپ پر سائز کے حساب سے ڈزائن جو آپ کی پسندیدہ ہو امیج بنائیں
اس کاسائز ہوتا ہے 900بائے 100 ۔ اس کے علاوہ فوٹر ہے بالکل آخر میں جائیں تو آپ
کو فوٹر کا خانہ نظرآئے گا اس کو بھی اسی طرح بنائیں اور اس کا سائز 898بائے 180ہے
۔ اس کے علاوہ کچھ اور سمجھ میں نہ آئے تو آپ بلاگ پر کمینٹ کر کے پوچھ سکتے
ہیں امید ہے کہ یہ پوسٹیں آپ کو ضرور پسند
آئیں گی۔ شکریہ !
Thursday, October 20, 2016
تھیم کی سیٹنگ اور اس کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ ورڈ پر یس یا بلاگ کے
بارے میں آپ جانتے ہیں تو آپ کوئی سی بھی تھیم ڈیفالٹ تھیم میں سے سلیکٹ کریں پھر
اس کی سیٹنگ ڈیش بورڈ (اوپر دی گئی تصویر کی بائیں جانب والے تمام بٹن دیش بورڈ کہلاتے ہیں اس میں سے سیکنڈ لاسٹ پر ٹیمپلیٹ کا بٹن ہے)پر ٹیمپلیٹ کا بٹن نظر آرہا ہوگا اس
کو کلک کریں اب آپ اپنی تھیم کو ایڈٹ کر چکے ہیں ماؤس کے ذریعے ڈریگ کر کے اپنی
تھیم کی سیٹنگ اپنی مرضی کے مطابق کریں جس چیز کو جہاں رکھنا چاہتے ہیں وہیں اس کو
رکھیں اور اگر آپ تھیم کے بارے میں نہیں جانتے وہ بھی بالخصوص اردو تھیم تو آپ کے
لیے سب سے اچھا یہی ہے کہ آپ گوگل پر جائیں اور اردو ٹیمپلیٹ فار بلاگ لکھیں اور
ڈاؤن لوڈ کر کے واپس ڈیش بورڈ پر ٹیمپلیٹ پر کلک کریں اس کے بعد رائٹ سائڈ پراوپر
کونے میں Backup/restoreکا بٹن نظر آرہا ہوگا (اوپر دی گئی تصویر میں تیر کے نشان کو دیکھیں)اس پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر کو
بتائیں کہ ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل کہاں رکھی ہے اس کے بعد اپ لوڈ کردیں اب آپ پوسٹس
کرنا شروع کردیں مزید اوپر دی گئی تصویر پر دیکھیں
بلاگ کی تھیم کے بارے میں
سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تھیم کسے کہتے ہیں
، تھیم اور ٹیمپلیٹ ایک ہی چیز کا نام ہے جس کو انگریزی کے اور لفظ میں Look بھی کہا جاتا ہےیعنی کہ کسی چیز کا کسی انداز میں دکھنا تو اسی طرح ٹیمپلیٹ یا
تھیم بھی آپ کے بلاگ کا لوک بتاتی ہے کہ وہ کس طرح دکھنا چاہیے جیسے ہم لوگ مائکرو
سافٹ ورڈ پر کوئی کتابچہ وغیرہ لکھ رہے ہوتے ہیں تو اس میں ایک ٹیبل ڈالتے ہیں ، ایک پکچر ڈالتے
ہیں اور ٹیکسٹ لکھتے ہیں تو اس کا ایک لک بن جاتا ہے اسی طرح سے ٹیمپلیٹ آپ کے ویب
پیچ یا بلاگ پیج پر لکھے ہوئے ٹیکسٹ اور اس کے باکسز ہوتے ہیں سرچ کرنے باکس مختلف
موضوعات پر لکھے گئے آرٹیکلز کے عنوان باکسز وغیرہ کو اچھے طریقے سے دکھاتا ہے اس
کے بغیر آپ کے ویب پیج کا لک اچھا نہیں
لگے گا جو کوئی وزٹ کرنے آئے گا وہ دیکھ کر ہی بند کردے گا مزید فالوو یا پڑھنے کی
زحمت بھی نہیں کرے گا یہ ہوگیا تھیم کے بارے میں اوپر دی گئی دو تصویریں تھیم کی ہیں ایک موبائل پر دکھنے کے لیے دوسری کمپیوٹر پر دکھنے کے لیے ہے ۔
Subscribe to:
Posts
(
Atom
)