Thursday, October 20, 2016

تھیم کی سیٹنگ اور اس کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ

اگر آپ ورڈ پر یس یا بلاگ کے بارے میں آپ جانتے ہیں تو آپ کوئی سی بھی تھیم ڈیفالٹ تھیم میں سے سلیکٹ کریں پھر اس کی سیٹنگ ڈیش بورڈ (اوپر دی گئی تصویر کی بائیں جانب والے تمام بٹن دیش بورڈ کہلاتے ہیں اس میں سے سیکنڈ لاسٹ پر ٹیمپلیٹ کا بٹن ہے)پر  ٹیمپلیٹ کا بٹن نظر آرہا ہوگا اس کو کلک کریں اب آپ اپنی تھیم کو ایڈٹ کر چکے ہیں ماؤس کے ذریعے ڈریگ کر کے اپنی تھیم کی سیٹنگ اپنی مرضی کے مطابق کریں جس چیز کو جہاں رکھنا چاہتے ہیں وہیں اس کو رکھیں اور اگر آپ تھیم کے بارے میں نہیں جانتے وہ بھی بالخصوص اردو تھیم تو آپ کے لیے سب سے اچھا یہی ہے کہ آپ گوگل پر جائیں اور اردو ٹیمپلیٹ فار بلاگ لکھیں اور ڈاؤن لوڈ کر کے واپس ڈیش بورڈ پر ٹیمپلیٹ پر کلک کریں اس کے بعد رائٹ سائڈ پراوپر کونے میں Backup/restoreکا بٹن نظر آرہا ہوگا (اوپر دی گئی تصویر میں تیر کے نشان کو دیکھیں)اس پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر کو بتائیں کہ ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل کہاں رکھی ہے اس کے بعد اپ لوڈ کردیں اب آپ پوسٹس کرنا شروع کردیں مزید اوپر دی گئی تصویر پر دیکھیں  

No comments :

Post a Comment