گیجز کیا ہیں "تھیم اپلوڈ کرنےکے
بعد کی ضروری باتیں " والی پوسٹ میں میں نے آپ کو بلاگ کی خوبصورتی کی چند
باتیں بتائیں تھیں یہ گیجز بھی اسی کے متعلق ہیں گیجز کا مطلب ہوتا ہے کہ کچھ جگہ
آپ کی تھیم کی سائڈ میں خالی ہوتی ہے یعنی جیسے آپ کے عنوان دکھ رہے ہیں اسی طرح
مختلف پوسٹوں کا خلاصہ سائڈ میں تھوڑا تھوڑا دکھ رہا ہے باقی مکمل پوسٹ اس پر کلک
کرنے کے بعد مین پیج پر دکھ رہا ہے اسی طرح سائڈ میں آپ اپنے فیس بک کا لنک لگا
سکتے ہیں یا پھر میں نے ایک ڈجٹل کلاک رکھا اسی طرح آپ بھی اپنی پسند کی کوئی بھی
چیز رکھ سکتے ہیں ۔ یاکوئی بھی ڈیزائن بنا کر رکھ لیجیے اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ
اس خانے میں موجود ایڈٹ بٹن کلک کریں اس کے بعدخود بہ خود بنے ہوئی چیزیں گوگل آپ
کو فراہم کرے گا ان میں سے آپ پسند کریں یا مور پر کلک کر کے اپنی بنائی چیز رکھ
دیں ۔ اور اپنے بلاگی کی کی ہوئی سیٹنگ دیکھنے کے لیے پری ویو پر کلک جو کہ آپ کے
کھلے ہوئے پیج کی رائٹ سائڈ اوپر اوپر دکھ رہا ہوگا ۔
پاورپوائنٹ 2007
Sunday, October 23, 2016
تھیم اپلوڈ کرنے کے بعد کی ضروری باتیں
اب آپ نے
اپنا بلاگ مکمل طور پر بنالیا ہے اور یقینا آپ نے پوسٹیں بھی کرنا شروع کردی ہوں
گی ۔ اسی طرح آپ اپنے بلاگ کے ویوز بڑھانے کے لیے اپنی پوسٹیں بڑھاتے جائیں گے تو
بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بلاگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر سکتے
ہیں اس کے لیے آپ کو اپنے ڈیش بورڈ پر جانا ہوگا جو لوگ بلکل نئے ہیں ان کو معلوم
نہیں کہ ڈیش بورڈ کیا ہوتاہے تو ان کے لیے آسان یہ ہے کہ میرا ڈومین ہے اے ایم سی
نیوز پی کے اور میں نے اپنا سب ڈومین اے ایم سی ٹیک بنایا ہے اسی طرح آپ نے بھی
کوئی سب ڈومین بنایا ہوگا تو اس پر کلک کریں ورنہ اپنے ڈومین پر ہی کلک کریں گے تو
لیفٹ سائڈ پر آپ کا ڈیش بورڈ آجائےگا اس کے آخر سے تین نمبر پہلے لے آؤٹ لکھا ہوا
آئے گا اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس ایک ٹیبل نما باکسز نظر آجائیں گے یہ
باکسز وہی ہیں جو آپ کے بلاگ کو شو کررہے ہیں کہ ہیڈنگ الگ شوہو رہی ہے اور سائڈ
میں الگ الگ موضوع دِکھ رہے ہیں اور سرچ کا خانہ الگ سے دِکھ رہا ہے جس میں بلاگ
کاکھوجی لکھا نظر آرہا ہے ۔ اب ان باکسز میں سب سے پہلے آپ کو فیوآئیکون نظر آرہا
ہوگا اور اس کے نیچے ایڈٹ بٹن کو دبائیں اور اس سے پہلے اپنے فوٹو شاپ پر یا نیٹ
سے 16بائے 16 کی کوئی سی بھی پکچر اپنے کمپیوٹر تیار رکھیں جیسے میں نے اے ایم سی
ٹیک بنائی ہے جو آپ کو یقیناً ڈومین کے ساتھ سرچ بار میں اوپر اوپر نظر آرہی ہوگی آپ
بھی اسی طرح لگا سکتے ہیں جو آپ کی فیورٹ ہو اس کے بعد ھیڈر کا خانہ ہے اسی طرح
ہیڈر کا پہلے فوٹو شاپ پر سائز کے حساب سے ڈزائن جو آپ کی پسندیدہ ہو امیج بنائیں
اس کاسائز ہوتا ہے 900بائے 100 ۔ اس کے علاوہ فوٹر ہے بالکل آخر میں جائیں تو آپ
کو فوٹر کا خانہ نظرآئے گا اس کو بھی اسی طرح بنائیں اور اس کا سائز 898بائے 180ہے
۔ اس کے علاوہ کچھ اور سمجھ میں نہ آئے تو آپ بلاگ پر کمینٹ کر کے پوچھ سکتے
ہیں امید ہے کہ یہ پوسٹیں آپ کو ضرور پسند
آئیں گی۔ شکریہ !
Thursday, October 20, 2016
تھیم کی سیٹنگ اور اس کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ ورڈ پر یس یا بلاگ کے
بارے میں آپ جانتے ہیں تو آپ کوئی سی بھی تھیم ڈیفالٹ تھیم میں سے سلیکٹ کریں پھر
اس کی سیٹنگ ڈیش بورڈ (اوپر دی گئی تصویر کی بائیں جانب والے تمام بٹن دیش بورڈ کہلاتے ہیں اس میں سے سیکنڈ لاسٹ پر ٹیمپلیٹ کا بٹن ہے)پر ٹیمپلیٹ کا بٹن نظر آرہا ہوگا اس
کو کلک کریں اب آپ اپنی تھیم کو ایڈٹ کر چکے ہیں ماؤس کے ذریعے ڈریگ کر کے اپنی
تھیم کی سیٹنگ اپنی مرضی کے مطابق کریں جس چیز کو جہاں رکھنا چاہتے ہیں وہیں اس کو
رکھیں اور اگر آپ تھیم کے بارے میں نہیں جانتے وہ بھی بالخصوص اردو تھیم تو آپ کے
لیے سب سے اچھا یہی ہے کہ آپ گوگل پر جائیں اور اردو ٹیمپلیٹ فار بلاگ لکھیں اور
ڈاؤن لوڈ کر کے واپس ڈیش بورڈ پر ٹیمپلیٹ پر کلک کریں اس کے بعد رائٹ سائڈ پراوپر
کونے میں Backup/restoreکا بٹن نظر آرہا ہوگا (اوپر دی گئی تصویر میں تیر کے نشان کو دیکھیں)اس پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر کو
بتائیں کہ ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل کہاں رکھی ہے اس کے بعد اپ لوڈ کردیں اب آپ پوسٹس
کرنا شروع کردیں مزید اوپر دی گئی تصویر پر دیکھیں
بلاگ کی تھیم کے بارے میں
سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تھیم کسے کہتے ہیں
، تھیم اور ٹیمپلیٹ ایک ہی چیز کا نام ہے جس کو انگریزی کے اور لفظ میں Look بھی کہا جاتا ہےیعنی کہ کسی چیز کا کسی انداز میں دکھنا تو اسی طرح ٹیمپلیٹ یا
تھیم بھی آپ کے بلاگ کا لوک بتاتی ہے کہ وہ کس طرح دکھنا چاہیے جیسے ہم لوگ مائکرو
سافٹ ورڈ پر کوئی کتابچہ وغیرہ لکھ رہے ہوتے ہیں تو اس میں ایک ٹیبل ڈالتے ہیں ، ایک پکچر ڈالتے
ہیں اور ٹیکسٹ لکھتے ہیں تو اس کا ایک لک بن جاتا ہے اسی طرح سے ٹیمپلیٹ آپ کے ویب
پیچ یا بلاگ پیج پر لکھے ہوئے ٹیکسٹ اور اس کے باکسز ہوتے ہیں سرچ کرنے باکس مختلف
موضوعات پر لکھے گئے آرٹیکلز کے عنوان باکسز وغیرہ کو اچھے طریقے سے دکھاتا ہے اس
کے بغیر آپ کے ویب پیج کا لک اچھا نہیں
لگے گا جو کوئی وزٹ کرنے آئے گا وہ دیکھ کر ہی بند کردے گا مزید فالوو یا پڑھنے کی
زحمت بھی نہیں کرے گا یہ ہوگیا تھیم کے بارے میں اوپر دی گئی دو تصویریں تھیم کی ہیں ایک موبائل پر دکھنے کے لیے دوسری کمپیوٹر پر دکھنے کے لیے ہے ۔
Tuesday, October 18, 2016
اردو میں بلاگ بنانے کا طریقہ
· ونڈوز میں اردو زبان ہوتی تو ہے لیکن اس کو لکھنے اور درست
انداز میں پڑھنے کے لیے اس کی ترتیب دینا
· بلاگنگ سروس کا انتخاب کہ بلاگ کہاں بنائیں ؟
· بلاگ کی اردو بہتر انداز میں دکھانے کے لیے اس کی تھیم
/ٹیمپلیٹ سیٹ کرنا ۔
اردو زبان کی درست ترتیب کے لیے پاک اردو انسٹالر انسٹال
کریں ،
بلاگ کی ضرورت اور طریقہ
کچھ عرصہ پہلے لوگ اپنے علم میں اضافے کے لیے نئی نئی
کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے ، لیکن موجودہ دور میں سوائے چند لوگوں کے باقی تمام
لوگ یا تو اپنے گھربیٹھے انٹرنیٹ سے جڑے کمپیوٹر پر پوری دنیا سے کہیں سے بھی
وابسطہ کسی بھی فیلڈ سے وابسطہ اپنی پسند کی کتاب کا نہ صرف مطالعہ کر سکتے ہیں
بلکہ اس کو تصویر کی شکل میں دیکھ بھی سکتے ۔اسی لیے آج کل کے شاگردوں کے لیے یہ بہت
ہی شاندار موقعہ ہے جو کچھ وہ اسکول میں اپنے استاذ سے سمجھتے ہیں وہی مضمون گھر
آکر انٹرنیٹ پر سرچ کر کے مزید تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم لوگ جس زمانے مین
پڑھتے تھے اس زمانے میں بھی انٹرنیٹ سروس تھی لیکن اتنی نہیں صرف چند بڑے لوگوں کے
پاس تھی اسی طرح عام نہیں تھی جس طرح ہر کسی کے موبائل میں فاسٹ سے فاسٹ سروس تھری
جی، فورجی وغیرہ موجود ہے۔ اسی لیے اب کتابوں کے مطالعےمیں کمی ہوتی جارہی اور دنیا ڈجٹلائز
ہوتی جارہی ہے ایسے ہی یہ ڈجٹل ہو نا صرف اور صرف تعلیمی فیلڈ کے لیے ہی نہیں
ہورہا بلکہ دنیا کے ہر فرد کے لیے ہی ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے کیوں نہ
جیسے آپ کسی دکاندار کو ہی دیکھ لیں کہ وہ پہلے زمانے میں بڑے سے بڑے بورڈ آویزاں
کرتے تھے لیکن اب وہ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے یا کوئی ویب پیج ،بلاگ یا اصل
نہیں تو سوشل میڈیا پر ضرور گروپس کی صورت میں کررہے ہوتے ہیں ۔ اس لیے آج کل کے
زمانے میں ویب سائٹس اور بلاگ کا ہی سکہ چلتا ہے لوگ گھربیٹھے اپنے بلاگ اور ویب سائٹس سے پیسے کماتےہیں اس طرح کہ اگر ان کی ویب سائٹس پر یا تو تعلیمی مواد اچھاہے یا کوئی اور دلچسپی کا مواد زیادہ ہے تو اس سے زیادہ لوگ وزٹ کرتے ہیں جب لوگ زیادہ وزٹ کرنے لگیں تو آپ اپنی ویب سائٹ اور بلاگ پر مختلف ایڈجو کہ آپ کو خود ہی آفر کررہے ہوتے ہیں ، لگا لیں تو جیسے جیسے ایڈ کلک ہوں گے آپ کے پیسے اتنے ہی بنتے جائیں گے ۔
Subscribe to:
Comments
(
Atom
)

